احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 146
with the help of the religious experts and psychiatrists (page 20) ترجمہ: حساس اداروں میں ملازم رکھنے سے پہلے درخواست دہندہ کے ایمان کی تفصیلی تحقیق مذہب کے ماہرین اور ماہرین نفسیات سے کروالینی چاہیے۔عدالت نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ کوئی احمدی اس لسٹ سے باہر نہ رہ جائے فیصلہ میں لکھا " 'State of Pakistan, needs to reconcile these figures by adopting certain procedures and evolving scientific measures to know exact number of this minority۔" (page 167) ترجمہ: ان اعداد و شمار میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے پاکستان کی ریاست کو چاہیے کہ ایسے طریقے وضع کرے اور ایسے سائنسی طریقے تیار کرے کہ اس اقلیت کی معین تعداد معلوم ہو جائے۔اور صفحہ 169 پر یہ تشویش ظاہر کی گئی کہ حلیے سے اندازہ نہیں ہوتا کہ کون احمدی ہے؟ گویا کوئی تو امتیازی نشان ہونا چاہیے۔شناخت کرنے اور مکمل فہرستیں بنانے پر اصرار کیوں؟ آخر ماہرین نفسیات سے مدد لے کر اور سائنسی طریقوں سے پر کھ کر یہ سب کچھ معلوم کرنے کی اتنی شدید خواہش کیوں ہے کہ احمدی کون ہے؟ چنانچہ یہ تسلی بھی دی گئی کہ ہم احمدیوں کی صحیح فہرست اس لئے تیار کر رہے ہیں تا کہ اُن کے حقوق کی حفاظت بخوبی کر سکیں جیسا کہ صفحہ 30 پر ایک Amicus Curiae کی یہ رائے درج ہے 146