احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 80 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 80

اگر حقائق کا جائزہ لیا جائے تو جماعت احمدیہ کے مخالفین بغیر کسی ثبوت کے جو الزامات اور مفروضے پیش کرتے ہیں، حقائق اس سے بالکل الٹ منظر پیش کر رہے ہیں۔حوالہ درج کیا جاتا ہے تا کہ ہر شخص ان اعداد و شمار کا خود تجزیہ کر سکے۔(Note: All figures are in US($millions۔) Figures are adjusted for inflation and presented in 2009 constant dollars Source: Wren Elhai, Center for Global Development, 2011 https//:www۔theguardian۔com/global-development/poverty-matters /2011/jul/11/us-aid-to-pakistan۔Accessed on 18۔8۔2018) اس کے علاوہ حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کے فیصلے ساری حکومت کرتی ہے اور تنہا وزیر خارجہ یا سیکرٹری خزانہ کو ان کا ذمہ دار نہیں قرار دیا جا سکتا۔اگر ان کا الزام قبول کیا جائے تو یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ باقی ساری حکومت یا تو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تھی یا کام کرنے کی بجائے خواب غفلت کا شکارتھی جو انہیں معلوم ہی نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا ہے۔کیا ایم ایم احمد اور ان کے بنائے ہوئے پانچ سالہ منصوبوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان علیحدہ ہوا؟ اس کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب یہ الزام لگاتے ہیں : " He was deemed to be responsible for creating regional imbalances in Pakistan economy in collaboration with the Zionist backed economic groups like Ford Foundation and Harvard Advisory Group۔These Groups transmitted stream a of economists to the Planning Commission and Provincial Planning Departments to prepare Five Year Plans of Pakistan۔The 80