احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 62
میں بڑی طاقتوں کے اشارہ پر کام کر رہے تھے تو بڑی طاقتوں سے روابط بھی انہیں کے ہونے چاہیے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں کے یہ خفیہ روابط تھے وہ احمدی ہر گز نہیں تھے۔ہم نے عمداً ان نمایاں شخصیات کے نام نہیں لکھے کیونکہ مقصد ایک الزام کی تردید کرنا ہے نہ کہ کسی پر کیچڑ اچھالنا۔حوالہ درج کیا جاتا ہے جو چاہے پڑھ کر ا پنی تسلی کر سکتا ہے۔خفیہ پیپر زمرتبہ قیوم نظامی۔ناشر جہانگیر بکس صفحہ 1 تا 11 ) امریکی مدد کا افسانہ اس عدالتی فیصلہ میں ایک الزام اور ایک مفروضہ درج کر دیا گیا کہ پاکستان میں احمدی اور خاص طور پر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بڑی طاقتوں کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے تھے۔یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ اس کا کیا ثبوت پیش کیا گیا ؟ شاید اس ثبوت کی کمی دور کرنے کے لئے اس عدالتی فیصلہ میں مودودی صاحب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جو تحقیقاتی عدالت کے روبرو دیا گیا تھا لکھا ہے کہ مودودی صاحب نے کہا: "We are told that but for the position of Zafarullah Khan in the State Cabinet, America would not have given Pakistan a grain of wheat۔I say if it is really so, the matter becomes even more serious۔This clearly implies that an American agent presides over Foreign Affairs Department and our foreign policy has been pawned for ten lakh tons of grain۔"(page 47) ترجمه: ظفر اللہ خان کی کابینہ میں پوزیشن کے بارے میں ہمیں بتایا جاتا ہے کہ امریکہ ایک گندم کا دانہ بھی نہیں دے گا۔میں کہتا ہوں اگر واقعی ایسا ہے تو یہ معاملہ اور بھی سنگین بن جاتا ہے۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ امریکہ کے ایجنٹ وزارت خارجہ پر قابض ہیں اور 62