احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 234
Any person of the Qadiani group or the Lahori group (who call themselves Ahmadis or by any other name,) who directly or indirectly, poses himself as a Muslim, or calls, or refers to, his faith as Islam, or preaches or propagates his faith, or invites others to accept his faith, by words, either spoken or written, or by visible representations, or in any manner whatsoever outrages the religious feelings of Muslims shall be punished with imprisonment of either description for a term which may extend to three years and shall also be liable to fine۔ترجمہ: کوئی بھی شخص جو قادیانی یا لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا ہو ( جو اپنے آپ کو احمدی یا کسی بھی اور نام سے موسوم کرتے ہوں ) جو بلا واسطہ یا بالواسطہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرے، اپنے عقیدے کو اسلام کہے، اپنے عقیدہ کا پر چار و تبلیغ کرے، دوسروں کو اپنے عقیدہ میں شامل ہونے کی دعوت دے ایسے الفاظ سے جو چاہے قولی صورت میں ہوں یا تحریری صورت میں، یا کسی بھی ظاہری صورت میں ، یا کسی بھی ایسی صورت میں جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔مندرجہ بالا تمام شقوں میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی کی صورت میں تین سال تک قید اور جرمانہ کی سزا کا مستوجب ہوگا۔بظاہر یہ قانون کم اور احمدیوں کے خلاف اظہار بغض زیادہ لگتا ہے۔یہ پابندی صرف احمدیوں پر ہے اور جماعت احمدیہ کے مخالفین پر کوئی پابندی نہیں وہ جماعت احمدیہ کے خلاف جتنا چاہیں پراپیگینڈا کریں۔جبکہ آئین کا آرٹیکل 25 یہ اعلان کرتا ہے کہ قانون کی نظر میں سب شہری برا بر ہوں گے۔234