احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 150 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 150

یہ تفاصیل Genocide Watch کی سائٹ پر موجود ہیں۔ہر پڑھے لکھے کو ان کا مطالعہ کرنا چاہیے۔اس عمل کا پہلا مرحلہ Classification ہے یعنی مذہب کو یا نسل کو یا کسی اور چیز کو بنیاد بنا کر معاشرے کو خود تقسیم کیا جاتا ہے۔دوسرا مرحلہ Symbolization ہے یعنی جس گروہ کے خلاف نفرت انگیزی کی جانی ہوا سے کوئی نام دیا جاتا ہے جس سے نفرت وابستہ کر دی جاتی ہے۔چھٹا مرحلہ preperation یعنی تیاری کا ہوتا ہے اور آٹھواں مرحلہ Persecution کا ہے۔اس کے متعلق Genocide Watch کا کہنا ہے۔"Victims are identified and separated out because of their ethnic or religious identity۔Death lists are drawn up۔In state sponsored genocide, members of victim groups may be forced to wear identifying symbols۔" ترجمہ: نشانہ بننے والوں کو شناخت کیا جاتا ہے اور دوسروں سے نسل یا مذہب کی بنیاد پر علیحدہ کر کے شناخت کیا جاتا ہے اور موت کی فہرستیں بنائی جاتی ہیں۔جس قتل عام کی سر پرستی ریاست کر رہی ہو اس میں نشانہ بننے والے گروہوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ دوسروں سے علیحدہ کرنے والے امتیازی نشان پہنیں۔اس ادارے کا انتباہ ہے کہ جب یہ مرحلہ آئے تو یہ ایک ایمر جنسی ہے۔فوراً اس کی روک تھام کو حرکت میں آنا چاہیے۔[http//:genocidewatch۔org/genocide/ten stagesofgenocide۔html- accessed on 5۔9۔2018 پاکستان میں قتل مرتد کے مسئلہ کی ابتدا جماعت احمدیہ کے ایک مخالف مولوی شبیر عثمانی صاحب تھے جو کہ پاکستان کی مرکزی 150