احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 149 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 149

highest order۔The learned Amicus Curiae in this regard has cited examples of treatment meted to Zanadiqa by the forth righteous Caliph Hazrat Ali (R۔A)۔" ترجمہ: فاضل ماہر نے یہ رائے بھی دی کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلم کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ مسلمانوں جیسے انداز اپنائے۔اگر وہ ایسا کریں تو یہ انتہائی غداری اور ریاست سے بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔اور فاضل ماہر نے اس سلسلہ میں چوتھے خلیفہ راشد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے زندیقوں سے جو سلوک کیا تھا، اس کی مثال دی۔( جماعت کے مخالف علماء کے نزدیک زندیق کی سزا موت ہے۔) یہ ظاہر ہے کہ اگر یہ سوچ لے کر قانون سازی کی جائے اور فیصلے کئے جائیں ایسی اندھیر نگری میں ہر احمدی کی روزمرہ کی زندگی بھی سنگین غداری شمار ہوگی۔اس طرح کی فہرستیں کب بنائی جاتی ہیں؟ اس طرح کی فہرستیں اور لسٹیں کہاں بنائی جاتی ہیں؟ ہمیں دنیا کی تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔بدقسمتی سے گزشتہ سو برس میں دنیا میں کئی ملکوں میں تعصب اس حد تک بڑھا کہ Genocide ( قتل عام یا نسل کشی) کے منصوبے بنائے گئے اور کئی ممالک میں اس کو عملی جامہ بھی پہنایا گیا خواہ وہ جرمنی کی نازی پارٹی کا holocaust ہو، خواہ بوسنیا میں مسلمانوں کا قتل عام ہو یا روانڈا اور برونڈی میں قبائلی تفریق کی بنا پر ہونے والا قتل عام ہو۔گزشتہ سوڈیڑھ سوسال میں کروڑوں لوگوں کو اس طرح بربریت سے قتل و غارت کا نشانہ بنایا گیا۔اس دور میں ماہرین نے سائنسی طور پر اس عمل کا تجزیہ کیا ہے اور ادارے Genocide Watch نے اس تحقیق کو مشتہر بھی کیا ہے اور یہ طے کیا کہ دس مراحل میں یہ عمل اپنی منحوس تکمیل کو پہنچتا ہے۔149