احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 129
کوئی اہمیت بھی نہیں تھی۔پھر بھی انہوں نے پاکستان کے داخلی معاملہ پر بیرون ملک جا کر اس بحث میں حصہ لیا اور ایک ایسی قرارداد پر دستخط بھی کر دیئے جس کے مطابق پاکستان کی آبادی کے ایک حصہ کا اقتصادی اور معاشی بائیکاٹ بھی کیا جانا تھا۔البتہ ان کا یہ کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے پاس پیسہ تھا اور وہ اس کے بل بوتے پر ایسی کانفرنسیں کراتے تھے یا کتابیں لکھوا کر اور انہیں خرید کر یا پھر ویسے ہی علماء کی مدد بھی کرتے تھے۔اس انٹرویو کی آڈیوریکارڈنگ محفوظ ہے] اس پس منظر میں یہ امر قابل حیرت نہیں کہ 1978ء میں بھی رابطہ عالم اسلامی نے کراچی میں یہ قرارداد منظور کی۔رابطہ عالم اسلامی کا سر پرست کون ہے؟ جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کے فیصلہ میں اس قرارداد کو معتبر بنانے کے لئے رابطہ عالم اسلامی کا تعارف ان الفاظ میں کرایا گیا ہے۔"Rabeta-e-Alam-i-Islami, an international non-government and non-partisan body representing Muslims of the world۔" (page 75) ترجمہ: رابطہ عالم اسلامی ایک ایسی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے جو کسی پارٹی سے وابستہ نہیں اور تمام دنیا کے مسلمانوں کی نمائندگی کرتی ہے۔سب سے پہلے تو یہ بات قابل ذکر ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کو تمام دنیا کے مسلمانوں کا نمائندہ کس نے اور کب مقرر کیا ہے؟ کبھی بھی اسلامی کانفرنس پر بھی یہ قرار داد منظور نہیں کی گئی کہ رابطہ عالم اسلامی کی تنظیم تمام مسلمانوں کی نمائندہ ہے۔دوسری بات یہ کہ خواہ اس 129