اسلام میں اختلافات کا آغاز

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 132

اسلام میں اختلافات کا آغاز — Page iv

امت مسلمہ اپنی کوتاہی اور کمزوری کے نتیجہ میں اس نعمت عظمی سے چودہ سو سال کے طویل عرصہ تک محروم رہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بعد ایک بار پھر امت کو خلافت علی منھاج النبوۃ کی نعمت سے نوازا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم کو بھی اور ہماری آئندہ نسلوں کو بھی خلافت کے ساتھ وابستہ رکھے اور اس کے فیوض و برکات سے تاقیامت مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اللہ تعالیٰ کا بے حد فضل واحسان ہے کہ اس کی توفیق سے خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں نظارت نشر و اشاعت قادیان سید نا حضرت امیر المومنین خلیفه لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے اس کتاب کو کمپوز کر کے پہلی بار شائع کر رہی ہے۔الحمد للہ علی ذلک اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلافت احمدیہ کے ساتھ اخلاص و وفا، اطاعت وفرمانبرداری، پیار و محبت میں اعلیٰ نمونہ پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خاكسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان