اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 51 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 51

51 کر کے ہمیں دکھ دیں اور ہم ان کے مقابل پر بالکل زبان بند رکھیں اور ہمیں اس قدر بھی اختیار نہ رہے کہ ان کے حملوں کے جواب میں کچھ بولیں۔لہذاوہ ہماری ہر ایک تقریر کو کو کیسی ہی نرم ہو سختی پر حمل کر کے حکام تک شکایت پہنچاتے ہیں حالانکہ ہزار ہا درجہ بڑھ کر ان کی طرف سے سختی ہوتی ہے ہم لوگ جس حالت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا سچا نبی اور نیک اور راست باز مانتے ہیں تو پھر کیونکر ہماری قلم سے اُن کی شان میں سخت الفاظ نکل سکتے ہیں لیکن پادری صاحبان ہمارے نبی علی ایم پر ایمان نہیں رکھتے اس لئے جو چاہتے ہیں منہ پر لاتے ہیں۔یہ ہمارا حق تھا کہ ہم ان کے دل آزار کلمات کی اپنی گورنمنٹ عالیہ میں شکایت پیش کرتے اور دادرسی چاہتے۔لیکن انہوں نے اول تو خود ہی ہزاروں سخت کلمات سے ہمارے دل کو دکھایا اور پھر ہم پر ہی الٹی عدالت میں شکایت کی کہ گویا سخت کلمات اور تو ہین ہماری طرف سے ہے اور اسی بنا پر وہ خون کا مقدمہ اٹھایا گیا تھا جوڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے محکمہ سے خارج ہوچکا ہے۔اس لئے قرین مصلحت ہے کہ ہم اپنی عادل گورنمنٹ کو اس بات سے آگاہ کریں کہ جس قدر سختی اور دل آزاری پادری صاحبان کی قلم اور زبان سے اور پھر ان کی تقلید اور پیروی سے آریہ صاحبان کی طرف سے ہمیں پہنچ رہی ہے ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ جو ہم بیان کرسکیں۔ہ بات ظاہر ہے کہ کوئی شخص اپنے مقتدا اور پیغمبر کی نسبت اس قدر بھی ملنا نہیں چاہتے کہ وہ جھوٹا اور مفتری ہے اور ایک باغیرت مسلمان بار بار کی تو بین کوسن کر پھر اپنی زندگی کو بے شرمی کی زندگی خیال کرتا ہے تو پھر کیونکر کوئی ایماندار اپنے بادی پاک نبی کی نسبت سخت گالیاں سن سکتا ہے۔بہت سے پادری اس وقت برٹش انڈیا میں ایسے ہیں جن کا دن رات پیشہ ہی یہ ہے کہ