اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 49 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 49

449 49 تعزیرات ہند میں تو بین رسالت کے سلسلہ میں قانونی ضرورت اور وجوہات یہ ایک فطرتی عمل ہے کہ کوئی بھی انسان اس بات کو برداشت نہیں کرتا کہ کوئی اس کے باپ کو گالی دے یا اسے برابھلا کہے تو یہ بات کس طرح ممکن ہوسکتی ہے کہ کوئی انسان اس وجود کو گالی دے برا بھلا کہے جو لاکھوں اور کروڑوں لوگوں کا پیارا اور محبوب ہو۔ہر زمانہ میں ہی اللہ کی طرف سے نبی مبعوث ہوتے رہے ہیں اور ان نبیوں پر ایمان لانے والے ہمیشہ ہی ان کی خاطر اپنی جان، مال اولاد اور اپنی عزتوں کی قربانی دیتے آئے ہیں اور ہمیشہ ہی دیتے چلے جائیں گے۔دنیا میں کئی مذاہب پائے جاتے ہیں ہر مذہب والا کسی نا کسی کو اپنا پیارا اور محبوب مان کر اس پر ایمان لاتا ہے اور اس سے پیار کرتا ہے۔اگر دیگر مذہب والا اس کے کسی پیارے کو گالی دیگا یا برے ناموں سے یاد کرے گا تو لازمی بات ہے سامنے والا بھی اس کا اسی طرح جواب دیگا اگر چہ یہ بات اسلامی تعلیم کے بالکل خلاف ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسی لئے قرآن کریم میں تعلیم دی ہے کہ تم انہیں جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں گالی نہ دے نہیں تو وہ دشمن ہو کر جہالت کی وجہ سے تمہارے خدا کو گالی دینگے۔(الانعام آیت ۱۰۹) عجیب بات یہ ہے کہ جیسے ہی اسلام پر کمزوری کا زمانہ آن پہنچا اس کے ساتھ ہی تمام مذاہب والوں نے اسلام پر حملے تیز کر دئے اور ان حملوں میں سب سے زیادہ تیز اور خطر ناک حملے عیسائیوں کی طرف سے ہوئے اور ہمارے پیارے اور محبوب نبی صلیم کی اس قدر تو بین کی گئی کہ جسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلنا تھا کہ کشت وخون کا بازار گرم ہوتا۔جب اللہ تعالیٰ کی مشیت نے یہ چاہا کہ وہ آنحضرت صلم کی عزت و تکریم کو قائم کرے