اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 397 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 397

397 وہ مرکزی حصہ ہے جس سے سارے اصول نکلتے ہیں۔وہ بیج کی جڑ ہے جس سے آگے جڑیں پھوٹتی ہیں۔اس لئے اس بات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی احمدی کلمہ طیبہ کو چھوڑ دیگا یا کلمہ طیبہ کو مٹانے دیگا ان ظالموں کے ہاتھوں۔اگر کوئی حکومت بدکردار خود مٹاتی ہے تو دیکھیں اس حکومت کے ساتھ پھر خدا کیا سلوک کرتا ہے لیکن حکومت کے علاوہ جولوگ ہیں خواہ احمدی کتنے ہی اس راہ میں مارے جائیں ان کو نہیں ہاتھ ڈالنے دیں گے۔“ نیر ایک اور جگہ فرمایا۔66 خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 704) اگر خدا نے کسی قوم کو شہادت کی سعادت عطا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو ہم اس کی ہر رضا پر راضی رہیں گے لیکن میں جماعت احمد یہ پاکستان کو یاد دلاتا ہوں کہ اگر یہ شہادت ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے تو پہلے سے زیادہ عزم اور حوصلے کے ساتھ اس بات کا عہد کریں کہ جس طرح ان نوجوانوں نے اپنے عہد کو پورا کیا اور خدا کی خاطر اپنے پیارے بیوی اور بچوں سے منہ موڑا موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس کو دیکھا اور اسے خدا کے نام پر قبول کرنے کے لئے تیار ہوئے اور یہ فیصلہ کیا کہ کلمہ شہادت کی عزت اور ناموس پر حرف نہیں آنے دیں گے خواہ ان کی گردنیں تختہ دار پر لٹکا دی جائیں اور یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیوی اور بچوں کی بیوگی اور میمی کو قبول کر لیں گے لیکن یہ نہیں قبول کریں گے کہ خدا کی عبادت گاہوں کو دنیا کے ذلیل انسان اپنے گندے پاؤں تلے روندیں اور ان کی عصمت کے ساتھ کھیلیں۔انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہر حال میں ہر قیمت پر ہر قربانی دیتے ہوئے ہم کلمہ طیبہ کی حفاظت کریں گے۔پس انہوں نے اپنی راہیں متعین کرلیں فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَه ( الاحزاب 24 کے فیصلے کو پورا کر دیا۔اے پیچھے رہنے والو! کیا تم ان راہوں سے پیچھے ہٹ جاؤ گے؟ اے پیچھے رہنے والو!