اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 108
108 کے بدلے آنکھ۔کان کے بدلے کان ، اس کے ساتھ ہی فرماتا ہے کہ بدلہ تو انصاف کے تقاضہ کو پورا کرتے ہوئے لیا جا سکتا ہے ہاں جو معاف کر دے اور درگزر کر دے تو اس کا اجر اسے اللہ تعالیٰ سے حاصل ہوگا۔کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک اختلافی مسئلہ ہے کہ توہین رسالت کرنے والے یا شائیم رسول کی سزا کیا ہے؟ جن لوگوں نے اس کی سز اقتل بیان کی ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں تاریخ و سنت اور عقل کی کسوٹی پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کے دلائل قرآنی تعلیم اور اسوہ رسول علیم سے کس قدر مطابقت رکھتے ہیں۔اسی طرح ان کے دلائل بھی کس قدر مطابقت رکھتے ہیں جو توہین رسالت کرنے والے کے قتل کی سزا کے قائل نہیں۔آگے چل کر انشاء اللہ تعالیٰ اس پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔