اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 26 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 26

26 والے کرتے آئے ہیں۔جب بھی کسی نے آنے والے نبی کو مانا تو اس کے مخالفوں نے یہی اعلان کیا کہ۔وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِنْ أَرْضِنَا أَوْلَتَعُودُنَّ فِي ملينا - ( ابراهیم آیت (۱۴) یعنی۔اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا انہوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا ہم تمہیں ضرور اپنے ملک سے نکال دیں گے یا تم ( مجبور ہو کر ) ہمارے دین میں واپس آجاؤ گے۔یہی مضمون سورۃ الاعراف آیت نمبر ۸۹ میں بھی بیان ہوا ہے۔قرآن کریم کا مطالعہ کرنے پر ہمیں صاف معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ نبی کے منکرین ہی کی طرف سے ایسی باتیں دیکھنے کوملتی ہیں۔پورے قرآن کا مطالعہ کر لیں ایسی بات کسی جگہ بھی نبی کی طرف منسوب ہوئی دکھائی نہیں دیگی بلکہ اس کے مقابل نبی کی تعلیم محبت پیار صبر وتحمل سے پر تعلیم دکھائی دے گی اور یہی ایک نبی کی تعلیم کا خاصہ ہوتا ہے۔غور کیا جائے تو مذاہب کے درمیان اور پھر ایک ہی مذہب میں پائے جانے والے فرقوں کے درمیان یہ بات صاف دکھائی دیتی ہے کہ ہمیشہ ہی ہر نبی کی آمد پر دو نظریات ابھر کر سامنے آجاتے ہیں۔ایک یہ کہ نبی پر ایمان لانے والے اپنے آپ کو مومن خیال کرتے ہیں کیونکہ وہ ایمان لا چکے ہوتے ہیں۔اور جن مذاہب سے نکل کر لوگ آنے والے نبی پر ایمان لاتے ہیں ان مذاہب پر قائم لوگ ان کو مرتد خیال کرتے ہیں کہ یہ لوگ اپنے دین سے پلٹ گئے ہیں۔اسی طرح یہ نظریہ بھی ابھر کر سامنے آجاتا ہے کہ ایمان لانے والے آنے والے نبی کو مان کراس کی عزت و تکریم کرتے ہیں لیکن انکار کرنے والے ہمیشہ ہی آنے والے انبیاء کی توہین کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اور توہین رسالت کے مرتکب ہوتے ہیں۔توہین رسالت اور ارتداد یہ دونوں