اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 25 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 25

25 25 جائے جیسا سلوک باقی نبیوں کے ساتھ ہوتا رہا اسی طرح کا سلوک مخالفوں نے ہمارے پیارے رسول کے ساتھ بھی اختیار کیا اسی بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وأن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ۔۔( فاطر آیت ٢٦) یعنی۔اور اگر یہ جھٹلاتے ہیں تو اُن لوگوں نے بھی جو اُن سے پہلے گزرے تھے (اپنے وقت کے رسولوں کو جھٹلایا تھا۔اسی طرح ایک اور جگہ فرماتا ہے وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُ واليُثْبِتُو كَ اَوْ يَقْتُلُوكَ اَوْ يُخْرِجُوكَ وَ يمكرون ويمكر الله وَالله خَيْرُ الْمُكِرِينَ ( الانفال آیت ۳۱) یعنی۔اور (اے رسول اس وقت کو یاد کر ) جب کہ کفار تیرے متعلق تدبیر کر رہے تھے تا کہ تجھے (ایک جگہ ) محصور کر دیں یا تجھ کو قتل کر دیں یا تجھ کو نکال دیں اور وہ بھی تدبیر کر رہے تھے اور اللہ بھی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ تد بیر کرنے والوں میں سے بہتر تد بیر کرنے والا ہے۔الغرض جس نبی کے دور کو بھی دیکھیں ہمیں وہاں انبیاء اور ان کے ماننے والوں کے خلاف پہلے نبی کے ماننے والوں نے ہمیشہ ہی ریشہ دوانیاں کی ہیں۔یہ ہوتا اس وجہ سے تھا کہ وہ لوگ آنے والے نبی کو جھوٹا خیال کرتے تھے اور اس پر ایمان لانے والوں کو اپنے دین سے ہٹے ہوئے اور مرتد خیال کرتے تھے۔بالکل اسی طرح بین المذہب بھی اختلافات دکھائی دیتے ہیں۔ایک ہی نبی کے ماننے والے ایک ہی کتاب کے پیروکار ہیں لیکن بعض ذیلی امور میں اختلافات کے باعث ایک دوسرے کے شدید دشمن ہیں اور ایک فرقہ دوسرے فرقہ کو دین سے برگشتہ خیال کرتا ہے۔اور بالکل اسی طرح کے فتوے جاری کرتا ہے جیسے پہلی قوموں کے ماننے