اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 84 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 84

84 نہیں سکتا۔اس لئے لاہور کی انجمن حمایت اسلام نے اس بارے میں حضور گورنمنٹ میں میموریل روانہ کیا تا گورنمنٹ ایسی تحریر کی نسبت جس طرح مناسب سمجھے کاروائی کرے اور جس طرح چاہے کوئی تدبیر امن عمل میں لائے۔مگر میں مع اپنی جماعت کثیر اور مع دیگر معزز مسلمانوں کے اس میموریل کا سخت مخالف ہوں۔اور ہم سب لوگ اس بات پر افسوس کرتے ہیں کہ کیوں اس انجمن کے ممبروں نے محض شتاب کاری سے یہ کاروائی کی۔( حاشیہ میں درج ہے ) انجمن کا ایسے وقت میں میموریل بھیجنا جبکہ ہزار کاپی امہات المؤمنین کی مسلمانوں میں مفت تقسیم کی گئی اور خدا جانے کئی ہزار اور قوموں میں شائع کی گئی بیہودہ حرکت ہے کیونکہ اشاعت جس کا بند کرنا مقصود تھا کامل طور پر ہو چکی ہے۔منہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ کتاب امہات المومنین کے مؤلف نے نہایت دل دکھانے والے الفاظ سے کام لیا ہے اور زیادہ تر افسوس یہ ہے کہ باوجود ایسی سختی اور بدگوئی کے اپنے اعتراضات میں اسلام کی معتبر کتابوں کا حوالہ بھی نہیں دے سکا۔مگر ہمیں ہر گز نہیں چاہئے کہ بجائے اس کے کہ ایک خطا کار کونرمی اور آہستگی سے سمجھاویں اور معقولیت کے ساتھ کتاب کا جواب لکھیں یہ حیلہ سوچیں کہ گورنمنٹ اس کتاب کو شائع ہونے سے روک لے تا اس طرح پر ہم فتح پالیں کیونکہ یہ فتح واقعی فتح نہیں ہے بلکہ ایسے حیلوں کی طرف دوڑنا ہمارے عجز اور درماندگی کی نشانی ہوگی اور ایک طور سے ہم جبر سے منہ بند کرنے والے ٹھہریں گے۔اور گو گورنمنٹ اس کتاب کو جلا دے تلف کرے کچھ کرے مگر ہم ہمیشہ کے لئے اس الزام کے نیچے آجائیں گے کہ عاجز آ کر گورنمنٹ کی حکومت سے چارہ جوئی چاہی۔اور وہ کام لیا جو مغلوب الغضب اور جواب سے عاجز آجانے والے لوگ کیا کرتے ہیں۔ہاں جواب دینے کے بعد ہم ادب کے ساتھ گورنمنٹ میں التماس کر سکتے ہیں کہ ہر یک فریق اس پیرایہ کو جو حال میں اختیار کیا جاتا ہے