اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 80 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 80

80 60 اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا انْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ ( ال عمران آیت ۱۶۰) یعنی پس اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سبب تو ان کے لئے نرم ہوا اوا گر تو بد مزاج اور سخت دل ہوتا تو وہ تیرے پاس سے بھاگ جاتے۔پس تو ان سے درگزر کر اور ان کے لئے بخشش مانگ اور معاملات میں ان سے مشور لیا کر۔آنحضرت بیل ظلم کا نمونہ آپ پڑھ چکے ہیں آپ کی ساری زندگی ہی قرآن کریم کے گردگھومتی ہے قرآن کریم ایک ایسا صحیفہ ہے جو جہاں ماضی کے واقعات کو نصیحت حاصل کرنے کے لئے پیش کرتا ہے وہاں آئندہ پیش آنے والے واقعات کو بھی بیان کرتا ہے اور ان کا حل بھی بیان کرتا ہے۔قرآن کریم کی ایک پیشگوئی یہ بھی ہے کہ ایک زمانہ ایسا بھی اسلام پر آئے گا کہ ہمیں اہل کتاب اور مشرکوں کی طرف سے بہت دکھ دینے والی باتیں سننی پڑیں گی۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔لتَبْلَونَ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَ مِنَ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتب مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ اشْتَرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِه یعنی البتہ ضرور تم آزمائے جاؤ گے اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اور البتہ ضرورتم ان لوگوں سے جو تم سے پہلے کتاب دئے گئے ہیں اور ان لوگوں سے بھی جنہوں نے شرک کیا ہے بہت سی دل آزاری ( کی باتیں سنو گے اور اگر تم صبر کرو گے اور تقویٰ اختیار کرو گے تو یقیناً یہ ( سورة ال عمران آیت ۱۸۷)