اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 387 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 387

387 حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کی ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے کاوشیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی اصل غرض جو ہمارے پیارے آقا حضرت محمد رسول الہ عالم نے بیان فرمائی ہے وہ دجال کو قتل کرنا اور صلیب کو توڑنا ہے تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اسلام کے خلاف جن کی طرف سے اصل فتنہ برپا کیا گیاوہ عیسائی مذہب ہے۔اور ان کے مذہب کی اصل بنیا د اس عقیدہ پر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر مر گئے اور آدم کے خون میں چلے آتے گناہ کا کفارہ دے گئے۔تین دن بعد زندہ ہو کر آسمان پر چلے گئے اور خدا کے داہنے ہاتھ بیٹھے ہیں۔اسی بات کو لیکر پادری مسلمانوں سے کہتے تھے کہ آنحضرت بالا یا پای تو وفات پاچکے اور مسیح زندہ آسمان پر ہے بتاؤ کون بڑا ، زندہ یا مردہ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم اور احادیث و تاریخ سے اس بات کو ثابت کیا کہ حضرت عیسی صلیب پر فوت نہیں ہوئے بلکہ صلیب سے زندہ اترے اور اپنی طبعی موت سے وفات پائے اور کشمیر کے محلہ خانیار سرینگر میں دفن ہیں۔اس پر قرآن کریم کی شہادتوں اور تاریخی شہادتوں اسی طرح تورات و انجیل کے حوالوں سے بھری کتب جب منظر عام پر آئیں تو پادریوں کے لئے ان کا جواب دینا مشکل ہو گیا۔وہ عیسائی جو کسی زمانہ میں بائیبل کو ہاتھ میں لیکر مسلمانوں کو آگے لگائے پھرتے تھے اب وہ زمانہ آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کے سامنے وہ دلائل رکھے جن کے سامنے کھڑے ہونے کی کسی پادری میں سکت نہ رہی، احمدیت کے مجاہدوں نے قرآن کریم کو ہاتھ میں لیکر پادریوں کو میدان مقابلہ سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔پھر یہی آواز عیسائیت کے گڑھ میں بھی گونجی جس نے محمد رسول اللہ صلی کی عظمت کو قائم کیا اور آپ کی ذات پر حملہ کرنے