اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 349
349 پر اٹھایا گیا جہاں پر وہ اپنے سمادی جسم میں موجود ہے۔“ حقیقت الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 500) اس کے بعد 23 جنوری 1903ء میں تمام دنیا کے مسلمانوں کی تباہی کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا۔سینکڑوں ملین مسلمان جو اس وقت ایک جھوٹے نبی کے قبضہ میں ہیں انہیں یا تو خدائی 66 آواز سننی پڑے گی یا وہ تباہ ہو جائیں گے۔“ ( عبرتناک انجام صفحہ 11 تاریخ احمدیت جلد 2 صفحہ 246) اب یہ شخص تو ہین اسلام اور توہین رسالت کے معاملہ میں نہایت درجہ بے باک ہو کر اور گستاخی کی انتہاء پر پہنچ کر کھل کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابل پر آچکا تھا اور ساتھ وہ فیصلہ کی گھڑی بھی آن پہنچی تھی جس نے اس کی ذلت کے سامان پیدا کر دئے اور شیخص دیکھتے ہی دیکھتے اپنے انجام کو پہنچ گیا۔سب سے پہلے اخبار نیو یارک ورلڈ نے اس کے 7 خطوط شائع کر دئے جو اس نے اپنے باپ جان مرے ڈوٹی کو اپنی ناجائز ولدیت کے بارے میں لکھے تھے۔پھر فالج کا حملہ ہوا۔اس کی پرائیویٹ کمرہ سے شراب برآمد ہوئی۔کنواری لڑکیوں سے اس کے ناجائز تعلقات سامنے آئے بلاآ خر سسکتے ہوئے موت کو اپنے گلے لگالیا۔بچے اور حواری تمام اس کا ساتھ چھوڑ گئے۔ڈوٹی کی ہلاکت کا نشان دنیا کی تاریخ میں ایک غیر معمولی نوعیت کا نشان تھا جس نے مغرب کی مادیت پرست دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور امریکہ اور یورپ کے بعض اخبارات کو تسلیم کرنا پڑا کہ محمدی مسیح کی پیشگوئی ایسی شان سے پوری ہوئی ہے جس پر وہ جتنا بھی فخر کریں کم ہے۔