اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 343 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 343

343 بیسیوں نشانوں کے گواہ ہیں۔اس اخبار میں یہ اعلان شائع ہونے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ رسالہ تصنیف فرمایا جو قادیان کے آریہ اور ہم کے نام سے شائع ہوا۔اس میں حضور نے فرمایا۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ سب بیان صحیح ہے اور کئی دفعہ لالہ شرمیت سن چکا ہے اور اگر میں جھوٹا ہوں تو خدا مجھ پر اور میرے لڑکوں پر ایک سال کے اندر اندر اس کی سزا نازل کرے آمین و لعنۃ اللہ علی الکاذبین۔ایسابی شرمپت کو بھی چاہئے کہ میری اس قسم کے مقابل پر قسم کھاوے اور یہ کہے کہ اگر میں نے اس قسم میں جھوٹ بالا ہے تو خدا مجھ پر اور میری اولاد پر ایک سال کے اندر اس کی سز اوارد کرے آمین و لعنۃ اللہ علی الکاذبین؛ ( قادیان کے آریہ اور ہم روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 442) بالکل ایسا ہی مطالبہ لالہ ملاوہ مل سے بھی کی گیا تھا ( قادیان کے آریہ اور ہم روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 443) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس مطالبہ پر یہ دونوں اشخاص تو سامنے نہ آئے لیکن اخبار شبھ چنتک“ کے منیجر اچھر چند نے الحکم کے ایڈیٹر صاحب سے ایک گفتگو کے دوران کہا 66 کہ میں بھی مرزا صاحب کی طرح دعوی کرتا ہوں کہ طاعون سے کبھی نہیں مروں گا۔خدا کی قدرت کہ چند روز کے اندر اندر اس اخبار کا تمام عملہ، ایڈیٹر صاحب کی اولاد اور اہل وعیال خدا کے اس قہر کی لپیٹ میں آگئے اور لقمہ طاعون ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔تاریخ احمدیت جلد 2 صفحہ 484) جولوگ ناحق خدا سے بے خوف ہو کر ہمارے بزرگ نبی حضرت محمد مصطفی ملیم کو