اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 334
334 کے ذریعہ آج بھی خلفائے احمدیت توہین رسالت کرنے والوں کو دندان شکن جواب دے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔اسلام اگر چہ ہمیں مہر کی تعلیم دیتا ہے لیکن جب عدو حد سے بڑھ جائے تو اس کا جواب دینے کا بھی حکم دیتا ہے اور اسلام اسی راہ کو اختیار کرنے کی اجازت دیتا ہے جو راہ اسلام کے مخالفین اختیار کرتے ہیں۔اگر مخالفین اسلام نے اسلام کے خلاف قلم کا استعمال کیا تو ہمیں بھی اس کا جواب قلم ہی سے دینا ہوگا اور یہی وہ طریق ہے جو عدل و انصاف پر مبنی ہے اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اسلام کے خلاف قلم کا استعمال کرنے والوں پر قتل کا فتویٰ جاری کیا جائے یہ اسلامی تعلیم کے خلاف ہے۔