اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 335 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 335

335 حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی جانب سے ناموس رسالت پر حملوں کا جواب سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے موجودہ دور میں ناموس رسالت پر حملہ کرنے والوں کا جس طریق سے جواب دیا اس کی کوئی دوسری مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔عیسائی مشنریز تو اسلام کے خلاف کام کر ہی رہے تھے جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ان کی دیکھا دیکھی آریہ سماج نے بھی جو کہ ہندوؤں کی ایک شاخ ہے اسلام اور آنحضرت علی کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا اس میں پنڈت دیا نند نے ایک کتاب ستیارتھ پر کاش لکھی جس میں چودھواں ادھیائے اسلام کے خلاف لکھا جس میں قرآن کریم کی آیات کو لیکر ان کے غلط مفہوم کو بیان کر کے اسلام اور حضرت محمد مصطف عالم پر شدید حملے کئے گئے تھے۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سی کتب شائع ہو کر منظر عام پر آچکی تھیں۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اشتہار باعث تالیف آریہ دھرم دست بچن“ کے عنوان سے شائع فرمایا جو اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ توہین رسالت کرنے والوں کی وجہ سے آپ کے دل میں کس قدر کرب اور درد پا یا جا تا تھا اور ساتھ ہی اس بات کی بھی شہادت دیتا ہے کہ آپ کے دل میں اپنے آقا حضرت محمد مصطفے لام کے لئے کس قدر محبت اور غیرت پائی جاتی تھی اس کے چند نمونے آپ کے سامنے پیش کئے جاسکتے ہیں یہ توممکن ہی نہیں کہ آپ کے تمام تر خدمات کا اس مختصر سی کتاب میں ذکر کیا دو جاسکے۔آپ تحریر فرماتے ہیں کہ۔یہ بات ہر ایک کو معلوم ہے کہ ہم برسوں تک آریوں کے مقابل پر بالکل خاموش رہے قریباً چوداں برس کا عرصہ ہو گیا کہ جب ہم نے پنڈت دیانند اور اندرمن اور کنہیالال کی سخت بد