اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 329 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 329

329 قرآنی حکم کے مطابق تھا اسی بات کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اس طرح بیان فرماتا ہے کہ أَدْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أحْسَنُ ( النحل آیت ۱۲۶) یعنی (اے رسول) تو ( لوگوں کو ) حکمت اور اچھی نصیحت کے ذریعہ سے اپنے رب کی راہ کی طرف بلا۔اور اس طریق سے جو سب سے اچھا ہو۔ان سے اُن کے اختلافات کے ( متعلق ) بحث کر۔قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق یہی وہ طریق ہے جس سے مخالفین اسلام کا مقابلہ کرنا چاہئے اسلام کا عدل اور انصاف کا قانون بھی یہ بیان کرتا ہے جس کا کہ اس کتاب کے شروع میں ذکر بھی کیا گیا ہے۔یہ بات انصاف کے خلاف ہے کہ کوئی شخص قلم سے حملہ کرے تو اس کے خلاف تلوار سونت لی جائے۔قلم کا جواب قلم سے دینا اور تلوار کا جواب تلوار سے دینا یہی انصاف ہے۔جیسا کہ میں نے لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے توہین رسالت کرنے والوں کا جس طرح دندان شکن جواب دیا اس کا اعتراف بیگانوں نے بھی کیا اس کی بھی چند شہادتیں پیش کرتا ہوں۔قرآن کریم کا ایک ترجمہ جو معجز نما عکسی کے نام سے باجازت مولوی نور محمد صاحب کتب خانه رشید یہ دہلی سے شائع ہوا ہے۔اس کے شروع میں ایک دیباچہ آغا زانسان۔قدیم قوموں اور پیغمبروں کا بیان کے نام سے شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے انبیاء کا اختصار سے ذکر کرتے ہوئے آخری زمانہ میں مسلمانوں میں پائے جانے والے اختلافات اور ان کی کمزوری کا بھی ذکر کیا ہے اسی سلسلہ میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ۔اسی زمانہ میں پادری لفرائی پادریوں کی ایک بہت بڑی جماعت لیکر اور حلف اٹھا کر ولایت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنالوں گا ولایت انگریزوں سے