اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 326
326 جن میں پادری عماد الدین، پادری عبد اللہ آتھم ، پادری سراج الدین کے نام شہادت کے طور پر پیش کئے جاسکتے ہیں۔اسی بات کا ذکر کرتے ہوئے اخبار البشیر نے اپنی ایک اشاعت میں لکھا بعثت پیغمبر آخر الزمان کے وقت عیسائیوں اور یہودیوں میں جو فرقہ بندی تھی ان کی تاریخ اٹھا کر پڑھو اور پھر آج کل کے علماء اسلام کا ان سے مقابلہ کرو تو صاف طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ آج بہت سے علماء اسلام کی جو حالت ہے وہ فوٹو ہے اس زمانہ کے علماء یہود اور نصاری کی اخبار ”البشير “اٹا واستمبر 1925 ء) محترم الطاف حسین حالی نے سن 1889ء میں مسلمانوں کی بدحالی کو یوں نقشہ کھینچا تھا۔ربادین باقی نہ اسلام باقی اک اسلام کا رہ گیا نام باقی پھر علامہ اقبال نے مسلمانوں کے بارے میں لکھا وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود یہ مسلماں! ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود مودودی صاحب نے ایک جگہ لکھا ہے کہ آپ اس نام نہاد مسلم سوسائٹی کا جائزہ لیں گے تو اس میں آپ کو بھانت بھانت کا مسلمان نظر آئے گا۔مسلمانوں کی اتنی قسمیں ملیں گی کہ آپ شمار نہ کرسکیں گے۔یہ ایک چڑیا گھر ہے جس میں چیل، کوے، گدھ، بٹیر، تیتر اور ہزاروں قسم کے جانور جمع ہیں اور ان میں ہر ایک چڑیا ہے۔( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ 31 زیر عنوان تحریک اسلامی کاننزل) پس مسلمانوں اور اسلام کی کمزوری کے وقت جب اسلام اور حضرت محمد مصطف معلم اور قرآن کریم پر چوطرفہ حملے ہورہے تھے اور توہین رسالت کا بازار گرم تھا اس وقت اللہ کا ایک ہی