اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 312 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 312

312 عہد توڑتا ہے تو تا وقت کہ وہ مسلم ریاست سے باہر نہ چلا جائے اسے امان دی جائے گی۔اسی وہ طرح حوالہ جات سے یہ بھی ثابت کیا جا چکا ہے کہ اگر کوئی ذقی تو بہ کرے اور معاہدہ پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو جائے تو اسے معاف کیا جائے گا۔اور اس سے احسان کا سلوک کیا جائے گا۔تیسرا مسئلہ تو بہ قبول کرنے کا تھا کہ توہین رسالت کرنے والے کی توبہ قبول کی جائینگی یا نہیں؟ اس کی بھی مثالیں پیش کی گئی ہیں خود رسول مقبول علیم نے جب سنگین جرائم کرنے والوں اور تو بین کرنے والوں کو معاف کر دیا تو صرف تو بین رسالت کرنے والوں کا مسئلہ تو کوئی چیز ہی نہیں ٹھہرتا۔جس نے بھی آپ صلیم سے معافی طلب کی آپ نے اسے معاف کر دیا۔اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تو بہ کرنے والے کی توبہ قبول کی جائے گی۔چوتھا مسئلہ یہ تھا کہ گالی کی تعریف کیا ہے کون سی بات گالی کہلاتی ہے اور کون سی نہیں کہلاتی ؟ جس پر شروع میں ہی بحث گزر چکی ہے۔دراصل یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ ان کو قرآن کریم اور اسوہ رسول کی روشنی میں ہی پرکھا جانا ضروری ہے۔اور وہیں سے ان سب باتوں کا حل دکھائی دیتا ہے۔ہمارے لئے ضروری ہے کہ کسی بھی بات پر فتوی دیدنے سے قبل قرآن کریم اور سنت رسول صلیم پر غور کیا جائے کہ وہ اس بارے میں کیا بیان کرتے ہیں۔جب ہم ہر مسئلہ کو قرآن کریم اور سنت رسول مہم کی کسوٹی پر پرکھیں گے تو ہمیں ہر معاملہ میں ایک راہنما اصول دکھائی دیگا جس پر کسی بھی مخالف کو اعتراض کرنے کا موقعہ ہاتھ نہ آئے گا۔اور اسلام کی اصلی اور حقیقی صورت سب کو صاف دکھائی دیگی۔قرآن کریم اور سنت نبوی علیم ہمارے سامنے ہے اس کے ہوتے ہوئے حکومت پاکستان نے اس کے برعکس تعزیرات پاکستان میں C-295 دفعہ کا اضافہ کیا جس میں تو بین رسالت کرنے والے کی سز اقتل مقرر کی گئی جو کہ پہلے بھی درج کی گئی ہے حسب ذیل ہے