اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 299 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 299

299 کلمہ شہادت نہ پڑھ لے اس پر اس نے کلمہ شہادت پڑھ لیا۔ابی ابن خلف جو کہ عقبہ کا دوست تھا اس نے عقبہ کو بہت ملامت کی کہ تو نے ایسا کیوں کیا ؟ تو بے دین ہو گیا ہے۔عقبہ نے کہا کہ انہوں نے اس کے بغیر کھانا کھانے سے انکار کر دیا تھاوہ اس وقت میرے گھر میں تھے اس لئے مجھے شرم آئی کہ وہ بغیر کھائے چلے جائیں! اس لئے میں نے ان کی خواہش کے مطابق شہادت کا کلمہ کہ دیا مگر میرے دل میں کچھ نہیں ہے۔اس پر ابی ابن خلف نے کہا۔اچھا تو اس وقت تک تم پر میری صورت دیکھنا حرام ہے جب تک تم ان کی گردن کو پامال نہ کرو اور ان کے منہ پر نچھو کو اور ان کی آنکھوں پر تھپڑ نہ ماروا“ چنانچہ اس کے بعد ایک دن عقبہ نے آنحضرت سلیم کو دارالندوہ میں دیکھا۔آپ اس وقت سجدہ میں تھے۔عقبہ نے وہی سب کیا جوابی ابن خلف نے اس سے کہا تھا۔آنحضرت سلام نے عقبہ سے فرمایا۔دو مکے سے باہر میں تجھ سے جب بھی ملوں گا تو اسی حالت میں ملوں گا کہ تلوار سے تیر اسر قلم کروں گا ! ( سیرت حلبیہ جلد دوم نصف آخر ار دو صفحه ۵۳) سی اس کا سنگین جرم تھا۔پھر جنگ بدر میں شامل ہو کر شخص حربی بھی بن چکا تھا۔