اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 283 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 283

283 تھا جیسا کہ اوپر والے حوالہ سے بھی ظاہر ہے۔اور قرآن کریم کی جب یہ آیت نازل ہوئی کہ ولَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَلَةٍ مِن طِينٍ ثُمَّ جَعَلْنَهُ نُطْفَةٌ في قَرَارٍ مَّكِينٍ ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَجَعَلْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَجَعَلْنَا الْمُضْغَةَ ق عِظَمًا فَكَسَوْنَا الْعِظُمَ لَحْمًا، ثُمَّ انْشَأنَهُ خَلْقًا أَخَرَ طَ فَتَبَرَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِينَ (المومنون آیت ۱۲ تا ۱۵) ترجمہ۔اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ یعنی غذا سے بنایا۔پھر ہم نے اس کو نطفہ سے بنایا جو کہ ایک مدت معینہ تک ایک محفوظ مقام یعنی رحم میں رہا۔پھر ہم نے اس نطفہ کو خون کا لوتھڑا بنایا پھر ہم نے اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کی بوٹی بنایا پھر ہم نے اس بوٹی کے بعض اجزاء کو ہڈیاں بنایا پھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت چڑھا یا پھر ہم نے اس میں روح ڈال کراس کو ایک دوسری طرح کی مخلوق بنایا۔سوکیسی بڑی شان ہے اللہ کی جو تمام صناعوں سے بڑھ کر ہے۔کہتے ہیں کہ جب یہ آیات نازل ہوئیں اور رسول کریم عالم اس آیات کو تم انْشَأْنَهُ خَلْقًا اخر تک لکھوا چکے تو اس کے منہ سے فَتَبَرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ کے کلمات نکلے تو آنحضرت علیم نے فرمایا یوں ہی لکھو کیونکہ یہی کلمات نازل ہوئے ہیں اس پر اس نے خیال کیا کہ اگر رسول کریم علی پروحی نازل ہوتی ہے تو مجھ پر بھی تو وحی نازل ہوتی ہے تو میں بھی نبی ہوں۔اس پر یہ مرتد ہو گیا اور مدینہ سے بھاگ کر مکہ چلا گیا اور وہاں پہنچ کر اس نے لوگوں سے یہ کہنا شروع کیا کہ میں جس طرح چاہتا تھا محمد علیم کے الفاظ کو بدل دیا کرتا تھا۔وہ مجھے بولتے عَزِيزٌ حَکیم تو میں لکھتا عَلِیمٌ حَکیم اور وہ کہہ دیتے کہ ہاں سب ٹھیک ہے۔اور جو کچھ میں کہتا وہ اسی کو کہہ دیتے ہاں یوں ہی لکھو یہ اسی طرح نازل ہوئی ہے۔