اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 263 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 263

263 ۱۱۔امام نسائی علیہ الرحمہ ۲۱۵ ھ تا ۳۰۳ھ کی رائے الْوَاقْدِى مِنَ الْكَذَّبِينَ الْمَعْرُوفِين بالكذب یعنی واقدی ایسے جھوٹے لوگوں میں سے تھا ، جن کا جھوٹ ظاہر اور عیاں ہے اور اسے سب جانتے ہیں۔۱۲ محمد بن بشار بندار ۱۱۷ھ تا ۲۵۲ھ کی رائے ہے۔مَا رَأَيْتُ أَكُذَبَ مِنْهُ یعنی میں نے واقدی سے بڑھ کر کوئی جھوٹا نہیں دیکھا۔۱۳۔امام نودی المتوفی ۷۴ ھ کی رائے ضَعِيفٌ بِاتِّفَاقِهِمْ یعنی واقد کی سب محققین کے نزدیک بالاتفاق ضعیف الروایت ۱۴۔علامہ ذہبی۔المتوفی ۷۲۸ ھ کی رائے استقر الانجماعُ عَلیٰ دُھن الواقدی یعنی سب محققین نے واقدی کے کمزور ہونے کے متعلق اجماع کیا ہے۔(تہذیب التہذیب لعلامہ ابن حجر ) ۱۵۔قاضی احمد بن محمد بن ابراہیم المعروف بابن خلکان۔المتوفی ۱۸۱ ھ کی رائے ضَعَفُوهُ فِي الْحَدِيثِ وَ تَكَلَّمُوا فِيْهِ يعنی محققین نے واقدی کو ضعیف قرار دیا ہے۔اور اس پر بہت اعتراض کئے ہیں۔( دفیات الاعیان لقاضی ابن خلکان ) ۱۶۔علامہ زرقانی المتوفی ۱۱۲۲ھ کی رائے الْوَا قَدِى لَا يُخْتَجُ بِهِ إِذَا انْفَرَدَ فَكَيْفَ إِذا تخالف یعنی واقدی اگر کسی بات کے بیان کرنے میں اکیلا ہو تو متقین کے نزدیک اس کی روایت قابل حجت نہیں ہے۔پھر اس پر خود قیاس کرلو کہ ایسی بات میں اس کی روایت کا کیا وزن ہوسکتا ہے جو وہ دوسروں کے خلاف کہتا ہے۔