اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 262 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 262

262 ۴ علی بن عبد اللہ بن جعفر المعروف بابن المدینی ۱۱ اھتا ۲۲۴ھ کی رائے يَضَعُ الْحَدِيد لَا أَرْضَاهُ في شَيني يعني واقدی جھوٹی رویات بنا تا تھا میرے نزدیک وہ کسی جہت سے بھی قابل قبول نہیں۔-۵ امام علی بن محمند دار قطنی ۳۰۲ تا ۳۸۵ھ کی رائے فيهِ ضُعُف یعنی واقدی کی روایات ضعیف ہوتی ہیں۔۶۔اسحاق بن ابراہیم المعروف بابن راہویہ للاھ تا ۲۳۸ھ کی رائے هُوَ عِنْدِي مَن يَضَعُ الحَدِيت یعنی میرے نزدیک واقد کی جھوٹی روائیتیں گھڑنے والوں میں سے ایک ہے ( میزان الاعتدال فی نقد الرجال لعلامہ ذہبی ) ۷۔امام بخاری علیہ الرحمہ ۱۹۴ھ تا ۲۵۶ھ کی رائے متروك الحديث یعنی واقدی اس قابل نہیں ہے کہ اس سے کوئی روایت لی جائے۔۔امام کئی بن معین ۸۵اه تا ۲۳۳ ھ کی رائے لَيْسَ بِشَيْءٍ كَانَ يُقَلِّبُ یعنی واقدی اہل علم کے نزدیک کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔وہ حدیثوں کو بگاڑ بگاڑ کر بیان کرتا تھا۔۹ - امام شافعی علیہ الرحمۃ ۱۵۰ ھتا ۲۰۴ھ کی رائے كُتُبُ الْوَقْدِى كُلُّهَا كِذَبْ كَانَ يَضَعُ الْأَسَانِيْدَ یعنی واقدی کی سب کتابیں جھوٹ کا انبار ہیں۔وہ اپنے پاس سے جھوٹی سند میں گھڑ لیا کرتا تھا۔۱۰۔امام ابوداؤود سجستانے ۲۰۲ ھ تا ۲۷۵ھ کی رائے كتُبُ حَدِيثَهُ إِنَّهُ كَانَ يَفْتَعِلُ الْحَحدنیت یعنی میرے نزدیک واقدی کوئی حدیث روایات نہیں کرتا، بلکہ یہ کہ وہ اپنے پاس سے حدیثیں گھڑ لیا کرتا تھا۔