اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 258 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 258

258 لوگوں کو بھڑکا یا کرتی تھی۔عمیر بن عدی العلمی کو جب اس کی باتوں اور اشتعال بازی کا علم ہوا تو اس نے کہا اے اللہ ! میں تیرے حضور نذر مانتا ہوں کہ اگر تو نے رسول کریم ملایم کو بخیریت وعافیت ) مدینہ لوٹادیا تو میں اس عورت کو قتل کر دونگا۔رسول کریم صلیم اس وقت بدر میں تھے ، جب آپ مالی یہ بدر سے واپس آئے تو عمیر بن عدی آدھی رات کے وقت اس عورت کے گھر میں داخل ہوئے۔اس کے اردگر داس کے بچے سوئے ہوئے تھے ، ایک بچہ اس کے سینے کے ساتھ چمٹا ہوا تھا اور وہ اسے دودھ پلا رہی تھی۔عمیر نے اپنے ہاتھ سے عورت کوٹٹولا تو معلوم ہوا کہ وہ بچے کو دودھ پلا رہی ہے، عمیر نے بچے کو الگ کیا، پھر اپنی تلوار کو اس کے سینے پر رکھا اور اس کی پشت کے پار کر دیا۔پھر صبح کی نماز رسول کریم علیم کے ساتھ ادا کی جب آپ صلی نماز سے فارغ ہوئے تو عمیر کی طرف دیکھ کر فرمایا X ” کیا تو نے بنت مروان کو قتل کر دیا ؟ عرض کیا جی ہاں! میرا باپ آپ صلیم پر قربان ہو۔عمیر اس بات سے ڈرا کہ اس سے رسول کریم ملایم کی مرضی کے خلاف کام کیا ہو، اس نے کہا یا رسول اللہ لا علم سلیم کیا۔اس ضمن میں مجھ پر کوئی چیز واجب ہے؟ فرمایا * نہیں، دو بکریاں اس میں سینگوں سے نہیں ٹکرائیں یہ فقرہ پہلی مرتبہ رسول کریم عالم سے سنا گیا۔عمیر کہتے ہیں کہ رسول کریم علالا لیلی نے ارد گرد دیکھا اور فرمایا اگر تم ایسا شخص دیکھنا چا ہو، جس نے اللہ اور اس کے رسول کی غیبی مدد کی تو عمیر بن عدی کو دیکھ لو الصارم المسلول علی شاتم الرسول صفحہ ۱۵۷ - ۱۵۸) ان ہر دوروایات پر تبصرہ کرنے سے قبل یہ بیان کرنا ضروری خیال کرتا ہوں کہ اس کا راوی جو اس قدر تفصیل بیان کر رہا ہے وہ واقدی ہے۔واقدی کے بارے میں اسی کتاب میں لکھا ہے