اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 251 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 251

251 اسی طرح سے لکھا ہے کہ رض کعب بن اشرف نے رسول کریم علیم اور صحابہ کی ایز ارسانی سے باز رہنے سے انکار کر دیا اور جب زید بن حارثہ فتح بدر اور مشرکین کو قتل کرنے کی بشارت لائے اور کعب نے قیدیوں کو جکڑے ہوئے دیکھا تو ذلیل ورسوا ہو گیا ، پھر اس نے اپنی قوم سے کہا تم پر افسوس ہو، خدا از مین کا بطن تمہارے لئے اس سطح سے افضل ہے۔پیلوگوں کے سردار تھے جن کو قتل کیا گیا اور قیدی بنایا گیا ، اب تمہارے پاس کیا باقی رہا ؟ انہوں نے کہا ہم جب تک زندہ رہیں گے ان سے عداوت رکھیں گے، کعب نے کہا تم کیا ہو؟ اس نے تو اپنی قوم کو کچل دیا اور قتل کر دیا ، البتہ میں قریش کی طرف جاؤں گا اور ان کے مقتولوں پر نوحہ گری کرونگا ہوسکتا ہے کہ اس پر وہ برانگیختہ ہو جائیں اور میں بھی ان کے ساتھ جنگ کے لئے نکلوں۔چنانچہ کعب مکہ آیا اور اپنا سامان ابو د داعہ بن ابی صہیر سہمی کے پاس رکھ دیا۔اس کی بیوی عاتکہ بنت اُسید بن ابی العیص تھی۔اس نے قریش کے مرثیہ پر اشعار کہے۔نیز حسان نے وہ اشعار سنائے جن میں اس نے ان اہل خانہ کی ہجو کہی تھی جن کے ہاں وہ قیام پزیر تھا۔جب عاتکہ کو اس کی ہجو گوئی کی خبر پہنچی تو اس نے کعب کا سامان باہر پھینک دیا اور کہا * اس یہودی سے ہمیں کیا سروکار؟ تم دیکھتے نہیں کہ حسان ہمارے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے؟ چنانچہ کعب وہاں سے چلا گیا۔وہ جب کسی کے پاس قیام کرتا تو رسول کریم علی مالی حسان کو بلاتے اور فرماتے کہ کعب فلاں شخص کے پاس ٹھہرا ہوا ہے۔حضرت حسان اس کی ہجو کہتے اور وہ کعب کا سامان باہر پھینک دیتا۔“ اسی طرح آگے کعب بن اشرف کے جرائم لکھے ہیں کعب بن اشرف کی ذات میں کئی جرم جمع ہو گئے تھے۔