اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 250 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 250

250 تھا۔جبکہ اس کا صرف یہی جرم اس قابل نہیں بنتا کہ اس کو قتل کیا جاتا اسکے قتل کا سبب وہ سارے جرم ہیں جو او پر بیان کئے گئے ہیں۔دراصل شخص بہت بڑافتنہ پرداز تھا۔رح امام ابن تیمیہ نے لکھا ہے کہ ابن ابی اویس نے بطریق ابراہیم بن جعفر بن محمود بن محمد بن مسلمہ از خود، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کیا ہے کہ کعب بن اشرف نے رسول کریم علیہ سے معاہدہ کیا تھا کہ آپ میلم کے دشمن کی مدد نہیں کرے گا اور نہ آپ علیم سے جنگ کرے گا ، پھر وہ مکہ گیا اور مدینہ واپس آکر رسول کریم علیم کی عداوت کا اعلان کیا اور آپ مسلم کی ہجو میں اشعار کہے، تب رسول کریم ملایم نے صحابہ کو اس کے قتل کرنے کے لئے کہا۔“ آگے لکھا ہے اہل علم کے نزدیک یہ بات ہر قسم کے شک وشبہ سے پاک ہے کہ رسول کریم علی جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ صلیم نے یہود کے تمام گروہوں کے ساتھ معاہدہ کرلیا تھا۔اس میں بنو قینقاع نضیر ار قریطہ کے قبائل سب شامل تھے، پھر جب بنو قینقاع نے معاہدہ توڑ دیا تو آپ مالی نے ان کے ساتھ جنگ کی ، پھر کعب بن اشرف نے اپنا معاہدہ توڑ دیا اور اس کے بعد بنو نضیر نے اور پھر بنو قریظہ نے کعب بن اشرف کا تعلق بنونضیر کے ساتھ تھا۔ان کا معامہ ظاہر ہے کہ انہوں نے رسول کریم ملی ایم کے ساتھ مصالحت کر لی تھی۔۔۔۔۔ہم اس روایت پر روشنی ڈال چکے ہیں کہ کعب بن اشرف رسول کریم معلم کا معابد تھا ، پھر اس نے آنحضرت مسلم کی ہجو کی اور اپنی زبان سے آپ کو ایذاء پہنچائی تو آپ عملا ایلیم نے اسے معاہدہ توڑنے والا قرادیا۔“ الصارم المسلول علی شاتم الرسول صفحه ۱۳۱ و ۱۳۲- ۱۳۳)