اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 235
235 فدیہ دے کر چھڑائے گا تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ باہم نیکی اور انصاف کا ہو۔۔اور بنی عمر بن عوف اپنے دستور کے مطابق خون بہا ادا کریں گے۔اور ہر گروہ اپنے قیدی خودفدیہ دے کر چھڑائے گا تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ با ہم نیکی اور انصاف کا ہو۔۹۔اور بنی النمبیت اپنے دستور کے مطابق خون بہا ادا کریں گے۔اور ہر گروہ اپنے قیدی خودفدیہ دے کر چھڑائے گا تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ با ہم نیکی اور انصاف کا ہو۔۱۰۔اور بنی اوس اپنے دستور کے مطابق خون بہا ادا کریں گے۔اور ہر گروہ اپنے قیدی خود فدیہ دے کر چھڑائے گا تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ باہم نیکی اور انصاف کا ہو۔۱۱۔اور ایماندار لوگ کسی مفلس اور زیر بار شخص کو مدد دئے بغیر نہ چھوڑیں گے تا کہ اس کا فدیہ یا خون بہا بخوبی ادا ہو سکے۔۱۲۔اور کوئی مومن کسی دوسرے مومن کی اجازت کے بغیر اس کے مولیٰ ( معاہداتی بھائی) سے معاہدہ نہ کرے گا۔۱۳۔اور متقی اور ایماندار ہر اس شخص کی مخالفت پر کمر بستہ رہیں گے جو ان میں سے سرکشی کرے جو ظلم یا گناہ یا زیادتی کا مرتکب ہو یا ایماندار لوگوں میں فساد پھیلائے ان سب کے ہاتھ ایسے شخص کی مخالفت پر ایک ساتھ اٹھیں گے خواہ وہ ان میں سے کسی کا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔۱۴۔اور کوئی ایماندار کسی ایماندار کو کافر کی خاطر قتل نہ کرے گا اور نہ کسی ایماندار کے خلاف کافر کی امداد کرے گا۔۱۵۔اور خدا کا ذمہ ایک ہی ہے مسلمانوں میں سے ادنی فرد بھی کسی کو پناہ دیکر سب پر پانبدی عائد کر سکے گا اور ایماندار دوسرے لوگوں کے مقابلے میں باہم بھائی بھائی ہیں۔۱۶۔اور یہودیوں میں سے جو اتباع کرے گا اسے امداد ومساوات حاصل ہوگی۔نہ ایسے