اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 236 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 236

236 لوگوں پر ظلم ہوگا اور نہ ان کے خلاف کسی کی مدد کی جائے گی۔۱۷۔ایمانداروں کی صلح ایک ہی ہوگی۔اللہ کی راہ میں ہو تو کوئی ایماندار کسی دوسرے ایماندار کو چھوڑ کر دشمن سے صلح نہیں کرے گا جب تک مصلح سب کے لئے برابر نہ ہو۔۱۸۔وہ تمام گروہ جو ہمارے ساتھ ہو کر جنگ کریں گے ایک دوسرے کے پیچھے ہونگے۔پر ہے۔۱۹۔اور ایماندار اس چیز کا بدلہ لیں گے جو خدا کی راہ میں ان کے خون کو پہنچے۔۲۰۔اور اس میں کوئی شبہہ نہیں کہ متقی ایماندار سب سے بہتر اور سب سے سیدھے راستے ۲۱۔اور کوئی مشرک قریش کے مال اور جان کو پناہ نہ دیگا اور نہ ایماندار کے لئے اس سلسلہ میں رکاوٹ بنے گا۔۲۲۔اور جو شخص کسی مومن کو نا حق قتل کرے گا اور گواہوں سے اس کا ثبوت بھی مل جائے گا تو اس سے قصاص لیا جائے گا، بجز اس صورت کے کہ مقتول کا ولی خون بہا پر راضی ہو جائے اور تمام ایماندار اس کی تعمیل کے لئے اٹھیں گے اور اس کے سوا ان کے لئے کوئی صورت جائز نہ ہوگی۔۲۳۔اور کسی ایماندار کے لئے جو اس نوشتے یا دستاویز کے مندرجات کا اقرار کر چکا ہے، نیز خدا اور یوم آخرت پر ایمان لا چکا ہے، جائز نہیں کہ کسی فتنہ اٹھانے والے کی مدد کرے یا اسے پناہ دیگا۔قیامت کے دن خدا کی لعنت اور غضب کا مستوجب ٹھہرے گا اور اس سے کوئی فدیہ یا بدلا قبول نہ کیا جائے گا۔۲۴۔اور جب کبھی تم میں کسی چیز کے متعلق ، اختلاف پیدا ہوگا تو اللہ تعالی او محمدعلی لالیم کی طرف رجوع کیا جائے۔