اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 234 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 234

234 ذمیوں میں سے ہیں۔اس وقت جو معاہدہ ہوا وہ اس طرح سے تھا۔مهاجرین وانصار اور یہود کا تاریخی معاہدہ بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔یہ نوشتہ یا دستہ ویز ہے جو محمد علی کی طرف سے جو نبی ہیں قریش اور اہل یثرب میں سے ایمانداروں اور اطاعت گزاروں نیز ان لوگوں کے درمیان جو ان کے تابع ہوں ان کے ساتھ شامل ہو جائیں اور ان کے ہمراہ جہاد میں حصہ لیں۔ا۔دوسرے لوگوں کے بالمقابل وہ ایک امت ( سیاسی وحدت ) ہوں گے ۲۔قریش کے مہاجر قبل اسلام کے دستور کے مطابق خون بہا ادا کریں گے۔اور اپنے اسیروں کا فدیہ ادا کریں گے تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ باہم نیکی اور انصاف کا ہو۔۔اور بنی عوف کے لوگ اپنے دستور کے مطابق خون بہا ادا کریں گے اور ہر گروہ اپنے اسیروں کو خود فدیہ دے کر چھڑائے گا تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ با ہم نیکی اور انصاف کا ہو۔۴۔اور بنی حارث اپنے دستور کے مطابق خون بہا ادا کریں گے۔اور ہر گروہ اپنے اسیر وں کو خود فدیہ دے کر چھڑائے گا تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ باہم نیکی اور انصاف کا ہو۔۵۔اور بنی ساعدہ اپنے دستور کے مطابق خون بہا ادا کریں گے۔اور ہر گروہ اپنے قیدی خود فدیہ دے کر چھڑائے گا تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ با ہم نیکی اور انصاف کا ہو۔۔اور بنی بکشم اپنے دستور کے مطابق مخون بہا ادا کریں گے۔اور ہر گروہ اپنے قیدی خود فدیہ دے کر چھڑائے گا تا کہ ایمانداروں کا برتاؤ باہم نیکی اور انصاف کا ہو۔ے۔اور بنی نجار اپنے دستور کے مطابق خون بہا ادا کریں گے۔اور ہر گروہ اپنے قیدی خود