اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 23 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 23

23 23 اختلافات بین المذاہب جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا جا چکا ہے اللہ تعالیٰ سے بنی نوع انسان کی ھدایت کے لئے ہر زمانہ میں انبیاء کو مبعوث کیا۔اور جب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نبی اللہ کا پیغام لیکر آیا تو ہمیشہ ہی اس کی مخالفت کی گئی اور کچھ لوگوں کے ایمان لے آنے اور کچھ کے انکار کرنے کے باعث اختلافات کا سلسلہ شروع ہوتا رہا۔اگر غور کیا جائے تو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلیم کے دور تک بھی اور آپ کے زمانہ کے بعد سے آج تک بھی یہ سلسلہ اختلافات دکھائی دیتا ہے۔اور یہ اختلافات کا سلسلہ بین المذاہب بھی موجود ہے اوراندرون المذہب بھی دکھائی دیتا ہے۔قرآن کریم میں دیکھ لیں حضرت آدم علیہ السلام کے ذکر کے ساتھ ہی شیطان کا ذکر ملتا ہے حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ کو دیکھ لیں حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت داؤدعلیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت لوط علیہ السلام حضرت شعیب علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام الغرض کسی ایک نبی کا زمانہ بھی دیکھیں ہر ایک کے دور میں اختلافات اور مخالفت کا سلسلہ دکھائی دیتا ہے۔اور پھر اختلاف بھی معمولی نہیں بلکہ ہمیشہ ہی ایمان لانے والوں پر انکار کرنے والے ظلم کا بازار گرم کرتے چلے آتے ہیں۔جب بھی کسی قوم میں کوئی نبی آیا تو اس پر ایمان لانے والوں کو پہلے دین پر قائم لوگوں نے انہیں بے دین اور مرتد ہی کا خطاب دیا۔او آنے والے نبی کی ہمیشہ توہین کی اور اس کی ہجو کرنے پر کمر بستہ رہے۔کسی نے آنے والے بنی کا نام جادو گر ڈال دیا جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں آتا ہے قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ إِنَّ هَذَا السحِرُ عَلِيمٌ ه (الاعراف آیت ۱۱۰) یہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جادو گر کہہ کر ان کی تو ہین کی گئی۔اسی طرح ایک جگہ پہلی قوموں کا