اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 22
22 22 یقیناً آگاہ ہے۔انصاف کو قائم کرنے اور کسی کو انصاف دینے کے لحاظ سے اس سے صاف اور سیدھی بات کوئی اور نہیں ہوسکتی۔فرمایا انصاف کرو اور سب کے ساتھ انصاف کرو کسی قوم کی دشمنی بھی تم کو نا انصافی کرنے پر آمادہ نہ کرے۔تو جہاں بھی انصاف کرنے کی بات آئے گی تو قرآن کریم کے اسی اصول کو مدنظر رکھا جائے گا اور رکھنا چاہئے۔جہاں تک کسی کو سزادینے کسی سے بدلہ لینے کی بات ہوگی تو وہاں قرآن کریم ہی کی تعلیم کو مدنظر رکھا جائے گا یہ نہیں ہوگا کہ اپنوں کی باری میں تو قرآن پیش کیا جائے اور جب دوسرے کی باری ہو تو اپنی مرضی کی تشریحات کر کے اپنی مرضی کے فیصلے کر دئے جائیں چاہیے اس کی قرآن اجازت دیتا ہو یا نہ دیتا ہو یہ انصاف کے خلاف ہے اور اسلام اسی سے منع کرتا ہے۔