اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 16 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 16

16 یعنی۔اور تجھ سے پہلے جو رسول گزرے ہیں ان سے بھی ہنسی کی گئی تھی لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ جنہوں نے ان رسولوں سے ہنسی کی تھی ان کو اُنہی باتوں نے آ کر گھیر لیا جن کے ذریعہ سے وہ نبیوں کی ہنسی اڑاتے تھے۔اسی طرح ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِنَّ يُوْحِي بَعْضُهُمْ إلى بَعْضٍ زُخْرُفُ الْقَوْلِ غُرُورًا وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ (الانعام آیت ۱۱۳) یعنی۔اور ہم نے انسانوں اور جنوں میں سے سرکشوں کو اسی طرح ہر نبی کا دشمن بنا دیا تھا اُن میں سے بعض بعض کو دھوکا دینے کے لئے ( ان کے دل میں ) بُرے خیال ڈالتے ہیں جو محض ملمع کی بات ہوتی ہے اور اگر تیرا رب چاہتا وہ ایسا نہ کرتے پس تو ان کو بھی اور ان کے جھوٹ کو بھی نظر انداز کر دے۔ان ہر دو آیات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جس قدر بھی نبی دنیا میں گزرے ہیں ان کے ساتھ منسی کرنے اور ان کی رسالت کی توہین کرنے کا سلسلہ ہمیشہ سے ہی چلتا رہا ہے۔اسی طرح ہر نبی کے دور میں جنوں اور انسانوں میں نبی کے دشمن بھی پیدا ہوتے رہے ہیں لیکن کسی بھی نبی نے ان کی ہنسی اور دشمنی کا بدلہ ہنسی اور دشمنی کر کے نہیں دیا بلکہ ان کو انجام تک پہنچانے کے لئے اللہ کے آگے ہی چھوڑ دیا کہ وہ خود ہی ان لوگوں سے نپٹ لے اور ایسا ہی ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا کرنے والوں کو خود ہی پکڑ لیا اور وہ لوگ عبرتناک انجام تک پہنچے۔خدائی ارشاد کے مطابق ایسا ہی عمل ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطف عالم نے اپنے سے مذاق کرنے والوں، تو بین کرنے والوں اور دشمنی کرنے والوں سے کیا۔اور دنیا نے دیکھا کہ ان سب کو اللہ