اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 121 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 121

121 Whoever by words, either spoken or written or by visible reprsentation or by any imputation, innuendo, or insinuation, directly or indirectly, defiles the sacred name of the Holy prophet Muhammad (peace be with be punished shall upon him) death,or imprisonment for life, and shall also be liable to fine۔(Pakistan penal code (Act XI۔V of 1860) page108) تعزیرات پاکستان میں یہ کلاز ایسی ہے کہ جو توہین رسالت کرنے والے یا شاتم رسول کو موت کی سز اسناتی ہے۔یہ قانون تو بنادیا گیا ہے اور ایسا کھلا قانون ہے کہ فیصلہ کرنے والاجس بات کو چاہے تو بین رسالت کے تحت لا کر اسے موت کی سزا سنا سکتا ہے۔اس قانون میں اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ کون کون سی باتیں یا الفاظ یا امورتو بین رسالت کے ضمن میں سمجھے جائیں گے۔اور کون سے امور اس ضمن میں نہیں آئیں گے۔اس لحاظ سے اس قانون کا استعمال صحیح طور پر ہو رہا ہے یا نہیں یہ نہیں کہا جا سکتا۔کیونکہ ایک شخص اپنے خیال میں جس بات کو شان رسول عربی علیم کے لئے پیش کر رہا ہے دوسرا شخص اسی بات کولیکر اسے گستاخ رسول کہہ رہا ہے۔اور یہ باتیں ہم ہر روز دیکھتے اور سنتے ہیں کہ سٹی علماء بریوی علماء کی بعض تحریرات کو لیکر ان کے علماء کو گستاخ رسول کہہ رہے ہوتے ہیں اور بریلوی علماء سنی اور دیو بندی علماء کی بعض تحریرات کو پیش کر کے انہیں گستاخ رسول بیان کر رہے ہوتے ہیں۔شیعہ علماء کا بھی یہی حال ہے وہابی علماء کا بھی یہی حال ہے الغرض اسلام میں پائے جانے والے تمام فرقوں کے علماء دوسرے فرقہ کے عالم کی کسی نہ کسی بات یا تحریر کولیکر یہ فتوے جاری کرتے رہتے ہیں اور