اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 411 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 411

411 2011ء کو پھر خطبہ ارشاد فرمایا اور آپ نے امریکہ کی جماعت کو یہ ھدایت فرمائی کہ امریکہ میں جگہ جگہ قرآن کریم کی نمائشیں بڑے بڑے ہال کرایہ پر لیکر ان میں لگائی جائیں اور سیمینار کئے جائیں اور قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم کے تراجم کے پوسٹر اور بینرز تیار کروا کر مختلف جگہوں پر لگائے جائیں۔اس طرح قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم سے لوگوں کو روشناس کروایا جائے اور یہ کوشش کی جائے کہ اس کی میڈیا کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ کوریج ہو۔نیز حضورانور نے فرمایا۔د 66 پس ہمارا کام یہ ہے کہ جب بھی ہم اسلام ، آنحضرت علی اور قرآن کریم پر دشمنوں کے غلیظ تعملوں کو دیکھیں تو سب سے پہلے اپنے عملوں کو صحیح اسلامی تعلیم کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں، پھر معاشرے میں اس خوبصورت تعلیم کا پر چار کریں اور اس کے لئے جو ذ رائع بھی میسر ہیں انہیں استعمال کیا جائے۔“ خطبات مسرور جلد 9 صفحه 147) امریکہ میں اسلام اور محمد کے خلاف بنائی جانے والی فلم پر دفاع سن 2012ء کی بات ہے کہ ایک امریکن عیسائی نکولا سیلے نے قرآن کریم اور رسول کریم علیم پر ایک فلم بنائی جس میں قرآن کریم کی تعلیمات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تھا۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لگاتار دو خطبات ارشاد فرمائے آپ نے 21 ستمبر 2012 ء کے خطبہ میں ارشاد فرمایا۔آج کل مسلم دنیا میں ، اسلامی ممالک میں بھی اور مختلف ممالک میں رہنے والے مسلمانوں میں بھی اسلام دشمن عناصر کے انتہائی گھٹیا، گھناؤنے اور ظالمانہ فعل پر غم و غصہ کی لہر دوڑی ہوئی ہے۔اس غم و غصہ کے اظہار میں مسلمان یقینا حق بجانب ہیں۔مسلمان تو ، چاہے وہ اس بات کا صحیح اور اک رکھتا ہے یا نہیں کہ آنحضرت علیم کا حقیقی مقام کیا ہے ، آپ مالی