اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 372 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 372

372 تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 305) الغرض حضرت خلیفہ امسح الاول رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی خدمت میں صرف کی اور جب بھی اسلام پر کسی نے حملہ کیا آپ نے اس کا فوری جواب دیا اور جب بھی مخالفین اسلام نے اسلام اور حضرت محمد مصطفے صلی علم کی شان پر گستاخانہ حملے کئے آپ نے ان کا منہ توڑ جواب دیا اور اسی طریق کو اختیار کیا جس کی قرآن کریم ھدایت کرتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس طریق کو اختیار کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی آپ کے خدمت اسلام کے اس جذبہ کی بنا پر بے انتہا محبت تھی آپ کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک جگہ بیان فرماتے ہیں۔”سب سے پہلے میں اپنے ایک روحانی بھائی کے ذکر کرنے کے لئے دل میں جوش پاتا ہوں جن کا نام ان کے نورِ اخلاص کی طرح نور دین ہے۔میں ان کی بعض دینی خدمتوں کو جو اپنے مال حلال کے خرچ سے اعلاء کلمہ اسلام کیلئے وہ کر رہے ہیں ہمیشہ حسرت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ خدمتیں مجھ سے بھی ادا ہو سکیں۔ان کے دل میں جو تائید دین کے لئے جوش بھرا ہے اس کے تصور سے قدرت الہی کا نقشہ میری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے کہ وہ کیسے اپنے بندوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے۔(فتح اسلام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 35)