اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 333 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 333

333 لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے۔ہمارے ان الفاظ کو کوئی ایشیائی مبالغہ مجھے تو ہم کو کم سے کم ایک ایسی کتاب بتادے جس میں جملہ فرقہ ہائے مخالفین اسلام خصوصاً فرقہ آریہ و برہم سماج سے اس زور شور سے مقابلہ پایا جاتا ہو اور دو چار ایسے اشخاص انصار اسلام کے نشان دہی کرے جنہوں نے اسلام کی نصرت مالی و جانی قلمی و لسانی کے علاوہ حالی نصرت کا بیڑا اٹھالیا ہو اور مخالفین اسلام اور منکرین الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحدی کے ساتھ یہ دعویٰ کیا ہو کہ جس کو وجود والہام کا شک ہو۔وہ ہمارے پاس آکر تجربہ و مشاہدہ کرلے اور اس تجربہ و مشاہدہ کا اقوام غیر کو مزا چکھادیا ہو۔“ اشاعۃ السنہ جلد ہفتم نمبر 6 صفحہ 169-170) اس تبصرہ کے آخری الفاظ اس طرح سے ہیں مؤلف براہین احمدیہ نے مسلمانوں کی عزت رکھ دکھائی ہے اور مخالفین اسلام سے شرطیں لگا لگا کر تحدی کی ہے۔اور یہ منادی اکثر روئے زمین پر کر دی ہے کہ جس شخص کو اسلام میں شک ہو وہ ہمارے پاس آئے اور اس کی صداقت دلائل عقلیہ قرآنیہ و معجزات نبوت محمدیہ سے ( جس سے وہ اپنے الہامات و خوارق مرا در کھتے ہیں ) بچشم خود ملاحظہ کرلے۔“ ( اشاعۃ السنہ جلد ہفتم نمبر 6 صفحہ 348) الغرض توہین رسالت اور تو بین اسلام اور توہین قرآن کرنے والوں کو کس طرح جواب دینا ہے اس کے اسلوب دور حاضر میں قرآنی تعلیم کی رو سے دنیا والوں کو حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سمجھائے اور اس پر عمل کر کے دکھایا جس کا اعتراف جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے اپنوں اور بیگانوں سب نے کیا۔یہی وہ طریق ہے جس