اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 238 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 238

238 ۳۳۔اور جفنہ بھی بنی ثعلبہ کی شاخ ہیں انہیں بھی وہی حقوق حاصل ہونگے جو اصل کو۔۳۴۔اور بنی شطیبہ کو بھی وہی حقوق حاصل ہونگے جو بنی عوف کے یہودیوں کو وفا شعاری ہو نہ کہ عہد شکنی۔نکلے گا۔۳۵۔اور ثعلبہ کے موالی کو بھی وہی حقوق حاصل ہونگے جو اصل کو۔۳۶۔اور یہودیوں کے قبائل کی شاخوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہونگے جو اصل کو۔۳۷۔اور یہ کہ ان میں سے کوئی بھی محمد علیم ) کی اجازت کے بنا جنگ کے لئے نہ۔اور ظلم کا بدلہ لینے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے گی۔جو شخص مخون ریزی کرے تو ذمہ داری اس پر اور اس کے گھرانے پر ہوگی۔بجز اس شخص کے جس پر ظلم کیا گیا ہو اور خدا اس کے ساتھ ہو۔۳۹۔یہودی اپنے خرچ کے ذمہ دار ہو نگے اور مسلمان اپنے خرچ کے۔۴۰۔جو کوئی اس دستور العمل کو قبول کرنے والوں کے خلاف جنگ کرے تو وہ ( یہودی اور مسلمان ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔وہ ایک دوسرے کی خیر خواہی پر عمل پیرا ہونگے اور باہم مشورے کریں گے وفا کا شیوہ ہوگا نہ کہ عہد شکنی۔۴۱۔کوئی شخص اپنے حلیف کی بدعملی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے گا اور مظلوم کو بہر حال مدددی جائے گی۔۴۲۔یہودی اس وقت تک مصارف برداشت کرتے رہیں گے جب تک وہ مسلمانوں کے ساتھ ہو کر جنگ میں شریک رہیں گے۔۴۳۔یثرب کا میدان اس نوشتے کو ماننے والوں کے نزدیک مقدس و محترم ہوگا۔