اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 237 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 237

237 ۲۵۔اور یہودی جب تک ایمانداروں کے ساتھ مل کر جنگ کرتے رہیں گے مصارف بھی برداشت کرتے جائیں گے۔۲۶۔اور بنی عوف کے یہودی ایمانداروں کے ساتھ ایک امت ( سیاسی وحدت) تسلیم کئے جاتے ہیں۔یہودی اپنے دین پر رہیں مسلمان اپنے دین پر خواہ موالی ہوں یا اصل البتہ جو لوگ ظلم اور جرم کے مرتکب ہو نگے وہ اپنی ذات یا گھرانے کے سوا کسی کو ہلا کت وفساد میں نہیں ڈالیں گے۔۲۷۔اور بنی نجار کے یہودیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہو نگے جو بنی عوف کے یہودیوں ۲۸۔اور بنی حارث کے یہودیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہو نگے جو بنی عوف کے یہودیوں کو۔کو۔۲۹۔اور بنی ساعدہ کے یہودیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہو نگے جوبنی عوف کے یہودیوں ۳۰۔اور بینی جشم کے یہودیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہو نگے جو بنی عوف کے یہودیوں ۳۱۔اور بنی اوس کے یہودیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہو نگے جو بنی عوف کے یہودیوں کو۔۳۲۔اور بنی نجار ثعلبہ کے یہودیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہو نگے جو بنی عوف کے یہودیوں کو۔البتہ جو ظلم اور جرم کا ارتکاب کرے تو اس کی ذات یا گھرانے کے سوا کوئی مبتلائے ہلاکت و فساد نہ ہوگا۔