اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 232 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 232

232 بطن سے میرے دو ہیروں جیسے بیٹے ہیں۔وہ میری رفیقہ حیات تھی۔گزشتہ شب جب وہ آپ لم کو گالیاں بکنے لگی تو میں نے بھالا لے کر اس کے پیٹ میں گاڑ دیا اور اسے زور سے دبا د یا حتی کہ وہ مرگئی۔رسول اکرم علی نے فرمایا 66 تم گواہ رہو کہ اس کا خون ہدد ہے (سنن ابوداؤ درقم الحدیث ۴۳۶۱) الصارم المسلول علی شاتم الرسول صفحہ ۱۲۶ و ۱۲۷) اس جگہ یہ دو احادیث پیش کی گئی ہیں ان دونوں احادیث کو دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی واقعہ کو کچھ کمی بیشی سے بیان کیا گیا ہے امام ابن تیمیہ نے بھی اسی خیال کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ ایک ہی واقعہ ہو جیسا کہ امام احمد کے کلام سے واضح ہوتا ہے۔بروایت عبد اللہ امام احمد سے روایت کیا گیا کہ ذقی اگر رسول کریم علا الہ اہلیہ کو گالی دے تو اس کو قتل کرنے کے بارے میں کوئی حدیث وارد ہوئی ہے۔؟ فرمایا X جی ہاں ! ان میں سے ایک حدیث اندھے شخص کے بارے میں ہے جس نے عورت کو قتل کیا تھا۔فرمایا کہ اس نے اسے گالی دیتے ہوئے سنا تھا۔پھر عبداللہ نے امام احمد سے دونوں حدیثیں روایت کی ہیں۔ممکن ہے کہ پہلے اس شخص نے اس کا گلا گھونٹا ہو اور پھر بھالا اس کی شکم میں پیوست کر دیا ہو یا ہوسکتا ہے کہ ایک روایت میں قتل کی کیفیت محفوظ نہ ہو ( الصارم المسلول علی شاتم الرسول صفحہ ۱۲۷) غور کیا جائے تو یہ بات صاف دکھائی دیتی ہے کہ ان دونوں احادیث میں ایک ہی واقعہ بیان ہوا ہے یہ ممکن نہیں ہو سکتا کہ دو اشخاص کی بیویاں یہودی ہوں اور دونوں ہی گالیاں دیتی ہوں اور دونوں نے ہی اپنی بیویوں کو قتل کیا ہو۔قاضی ابو یعلی کا بھی یہی خیال ہے۔اور یہ امر