اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 163 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 163

163 گھر کر جانے کے باوجود مخالفین کی سختیاں برداشت نہ کر سکنے کی بنا پر مجبوری میں ایمان سے پھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ایسے دکھائی دینے والوں کے لئے تو اللہ یہ فرماتا ہے کہ انہیں تو گرفت میں نہ لیا جائے گا۔ہاں ایسے لوگ جو کھلے دل کے ساتھ ارتداد اختیار کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے بھی اللہ تعالیٰ اس دنیا میں ان کے لئے کوئی سزا مقرر نہیں فرما تا بلکہ فرماتا ہے کہ ان پر اللہ کا غضب نازل ہوگا اور ان کے لئے اللہ نے بہت بڑا عذاب مقدر کر رکھا ہے۔ان لوگوں نے ارتداد اختیار کیوں کیا اس بات کی بھی اللہ نے وضاحت فرما دی کہ انہوں نے دنیاوی زندگی کو اخروی زندگی پر فضیلت دی ہے۔فرمایا چونکہ ان لوگوں نے دل سے ارتداد اختیار کیا ہے اسلئے اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت بھی نہیں دیتا۔اب دیکھو ان کا ارتداد کیسا سخت ہے کہ اللہ گواہی دے رہا ہے کہ ان مرتدیں نے ہدایت نہیں پانی اور دوبارہ ان کے ایمان لے آنے کا موقعہ نہیں پھر بھی اللہ تعالیٰ نے کسی کو بھی قتل کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ ایسے لوگوں کو بھی سزاد ینے کا کام اپنے ہی ہاتھ میں رکھا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِيْبِهِ فَسَوْفَ يَأْتي اللهُ بِقَوْمٍ تجلهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لا يم ، ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعُ عَلِیمه (المائدہ آیت ۵۵) یعنی۔اے ایماندارو! تم میں سے جو (شخص) اپنے دینا سے پھر جائے تو ( وہ یاد رکھے) اللہ ( اسکی جگہ) جلد (ہی) ایک ایسی قوم لے آئے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہو نگے۔جومومنوں پر شفقت کرنے والے ہو نگے اور کافروں کے مقابلہ