اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 140 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 140

140 جائے۔قرآن کریم میں لعنت کا لفظ کئی جگہ آیا ہے مثلاً جہاں لعان کا ذکر ہے اور میاں بیوی ایک وسرے پر بد گمانی کرتے ہیں تو وہاں بھی آتا ہے کہ مرد بھی اور عورت بھی اپنے سچے ہونے کی چار میں کھائے گا اور پانچویں بار یہ کہے گا کہ اگر وہ جھوٹا ہے یا جھوٹی ہے تو اس پر خدا کی لعنت ہو۔(سورت النور آیت (۸) قرآن کریم یہود پر لعنت کو بیان کرتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے اور یہودی کہتے ہیں کہ اللہ کے ہاتھ میں زنجیریں پڑی ہوئی ہیں۔جو کچھ انہوں نے کہا اس کے سبب سے خود ان کے ہاتھوں میں زنجیر میں ڈالی جائیں گی اور ان پر لعنت کی جائے گی وہ جھوٹ بولتے ہیں ( المائدہ آیت ۶۵) اسی طرح فرماتا ہے ”جولوگ اس ( کلام ) کو جو ہم نے کھلے نشانوں اور ہدائت پر مشتمل نازل کیا ہے بعد اس کے کہ ہم نے اسے اس کتاب میں کھول کر بیان کر دیا ہے چھپاتے ہیں ایسے ہی لوگ ہیں جن پر اللہ لعنت کرتا ہے۔اور دوسرے لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں۔( البقرہ آیت (۱۶۰) اس سے مراد بھی یہود ہیں اور فرمایا کہ اللہ کی لعنت تو ہے ہی ان پر تو وہ جن پر لعنت کی گئی ہے وہ بھی لعنت کرتے ہیں تو کیا ان جگہوں پر بھی ملعون کے بارے میں یہ سمجھا جائے گا کہ اول تو یہ کافر ہوئے اس پر لعنت بھی ہوگئی تو کفر ڈبل ہو گیا تو انہیں بھی قتل کر دیا جائے جبکہ قرآن کریم میں ایسا کسی جگہ پر بھی اشارہ تک نہیں پایا جاتا۔اس کے علاوہ ایک اور حوالہ بھی پیش کرتا ہوں کہ کافروں پر اس دنیا میں تو لعنت کی گئی ہے قیامت کے روز بھی ان پر لعنت کی جائے گی تو وہاں اس سے کیا مراد لی جائے گی جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔جس دن ان کے بڑے بڑے آدمیوں کو آگ پر الٹا یا پلٹایا جائے گا اور وہ کہیں گے اے کاش! ہم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کر لیتے۔اور عام لوگ کہیں گے۔اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی پھر انہوں نے ہم کو (اصلی)