اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 61
61 دیکھیں یہ آیت بھی مرتد کی سزا قتل نہیں مقرر کرتی بلکہ صرف اتنا کہتی ہے کہ ایسے مرتدین کی جگہ اللہ ایسے لوگوں کو لے آئے گا جن سے خدا محبت کرے گا اور وہ بھی خدا سے محبت کرنے والے ہوں گے۔آٹھویں آیت فرمایا: وَمَنْ يَّرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَمَتْ وَ هُوَ كَافِرُ فَأُولَيكَ حَبِطَتْ ج أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ ۚ وَأُولَيكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ (البقرة : ۲۱۸) یہ آیت بھی صرف یہی ذکر کرتی ہے کہ مرتدین کے اعمال دنیا و آخرت میں اکارت جائیں گے اور قیامت کے دن انہیں آگ کا عذاب دیا جائے گا مگر اس آیت میں قطعاً کوئی ذکر نہیں کہ لوگوں کے ہاتھوں مرتدین کو دنیا میں بھی عذاب ملے گا۔اس موضوع پر اور بھی آیات ہیں جن میں ارتداد کا ذکر ہے اور کسی آیت میں بھی نہ صرف یہ کہ قتل کا کوئی ذکر نہیں ملتا بلکہ قتل کے بالکل منافی مضمون واضح نظر آتا ہے۔