اسلام کے خلاف ہولناک سازش، ذمّہ دار کون؟ — Page 2
پاکستان کی طرح اب دیگر ممال میں بھی اسلام من عناصر کی طرف سے ایسے اشتہارات بکثرت تقسیم کئے جاتے ہے ہیں جو جماعت احمدیہ کے متعلق سرتا پا جھوٹے الزامات پر مبنی ہیں۔ان اشتہارات کی زبان نہائت اشتعال انگیز اور بازاری ہے۔شدید نفرت اور فساد پھیلانے کی یہ غیر مہذبانہ مہم جو بالعموم دیوبندی مودودی اور احراری علماء کی طرف سے چلائی جارہی ہے اسلامی تعلیم کی رُو سے سخت قابل قیمت ہے چونکہ مذکورہ طائفہ علماء کا سابقہ کردار بتاتا ہے کہ ہمیشہ انہوں نے اسلام تمن طاقتوں کے اشارے پر مسلمانوں کو باہمی نفرت اور فساد اور خونریزی کی تعلیمی ہے لیے اسلئے ہم پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیںکہ اس مہم کے پیچھے بھی بعض مخفی طاقتوں کا ناپاک ہاتھ کام کر رہا ہے جو حکومت اور دولت کے بل پر ان علماء کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے آلہ کار بنارہی ہیں۔نفرت پھیلانے کی یہ اہم مختلف ٹرینیکیوں اور چھوٹے کتابچوں کی صورت میں چلائی جارہی ہے۔اُن میں جو اعتراضات درج ہیں اُن میں سے ہر ایک کا محققانہ علمی جواب بار با جماعت احمدیہ کی طرف سے دیا جا چکا ہے لیکن افسوس کہ عوام الناس لاعلمی کی بناء پر عموما مسنی سنائی باتوں پر بغیر تحقیق کے اعتبار کر لیتے ہیں۔نہ ان کے پاس وقت ہوتا ہے نہ اس بات کی پرواہ کہ تحقیق کے جھنجھٹ میں پڑیں۔بسا اوقات بڑے بڑے مضبوط فرقوں کے خلاف بھی شرانگیزی کی یکطرفہ مہم اللہ دیکھا جاتی ہے پھر ایک ایسی کمزور جماعت کے خلاف کیوں یہ پراپیگنڈا فضا کو زہر آلود نہ کر دے جس سے دفاع کا حق بھی بعض ملکوں نے چھین لیا ہے اور پاکستان میں تو بیسیوں احمدی محض اس جرم میں جیلوں میں بھٹو نسے گئے کہ قرآن وحدیث پر مبنی دلائل کے ساتھ نہائت شریفا نہ زبان میں انہوں نے شرانگیز و پراپیگنڈا کا جواب دینے کی کوشش کی تھی۔پس مسلسل بولا جانے والا یکطرفہ جھوٹ سُن سُن کر سادہ لوح عوام ہی نہیں بہت سے پڑھے لکھے لوگ بھی یہ باور کر لیتے ہیں کہ جماعت احمدیہ نعوذ بالله نہائت خوفناک اسلام دشمن تحریک سے جو عالم اسلام اور خاتمیت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے۔اسی بناء پر احمدیوں سے ہر قسم کا ظلم -: تفصیل کیلئے دیکھیں میر انکوائری رپوٹ بر فسادات ، صفحه ۷۷ ۷۸ - نیز فرمان قائد اعظم - اخبار انقلاب ۱۹۴۵ مث