اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 65 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 65

حجب نقصان وہ وارث جن کا حصہ دوسرے وارثوں کی موجودگی کی وجہ سے کم ہو جاتا ہے۔باپ۔باپ کا حصہ # سے کم ہو کر 4 ہو جاتا ہے اگر میت کی اولاد ہو یعنی بیٹا، بیٹی ، پوتا ، پوتی ، پڑپوتا، پڑپوتی کوئی ایک بھی ہو۔ماں۔ماں کا حصہ 7 سے کم ہو کر رہ جاتا ہے اگر میت کی اولاد یا ایک سے زیادہ بہن بھائی موجود ہوں۔خاوند۔خاوند کا حصہ سے کم ہو کر لے رہ جاتا ہے اگر زوجہ (متوفیہ ) کی اولاد ہو۔خواہ کسی بھی خاوند سے ہو ( موجودہ سے ہو یا سابقہ سے ) بیوی۔بیوی کا حصہ سے کم ہو کر رہ جاتا ہے اگر خاوند کی اولاد ہو ( خواہ کسی بھی بیوی کے بطن سے ہو ) ہوتی۔پوتی کا حصہ آ سے کم ہو کر پا رہ جاتا ہے اگر میت کی ایک بیٹی بھی موجود ہو۔علاقی ( پدری ) بہن۔علاتی بہن کا حصہ نصف (7) سے کم ہو کر پا رہ جاتا ہے اگر حقیقی بہن بھی موجود ہو۔دادا - دادا کو (اگر باپ زندہ نہ ہو تب) + کی بجائے ا ملے گا اگر میت کی اولا دموجود ہو۔او پر ان رشتہ داروں کی تفصیل دی گئی ہے جن کے حصے کم ہو جاتے ہیں۔نیچے ان رشتہ داروں کی تفصیل درج کی جاتی جن کی وجہ سے دوسرے رشتہ داروں کے حصے کم ہوتے ہیں۔اس طرح دہرانے سے حجب نقصان کا مسئلہ اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے گا چونکہ تقسیم ترکہ کے لئے اس مسئلہ پر پورا عبور ضروری ہے۔اس لئے اسے بڑے غور سے پڑھنا اور یاد کر لینا چاہئے۔