اسلام کا وراثتی نظام — Page 215
۲۱۵ ایک میت نے ایک زوجہ، دو حقیقی بہنیں ، ایک اخیافی بھائی اور ایک بھتیجا وارث چھوڑے اگر ترکہ کی مالیت ۱۳۰۰۰ روپے ہو تو ہر ایک کا حصہ بتاؤ۔پہلا طریق: زوجہ کا حصہ دو حقیقی بہنوں کا حصہ ہر بہن کا حصہ اخیافی بھائی کا حصہ = 1/8 ٢/٣ 1/4 حصوں کا مجموعہ = + = ۱۲ یہ عمول کی صورت میں اس میں بھتیجا جو عصبہ ہے محروم رہے گا۔نسب نما کو شمار کنندہ کے برابر کرنے سے ورثاء کے حصے بالترتیب یہ ہوں گے ۳/۱۳ ۱۳/ ہر ایک کا ۴/۱۳) اور ۲/۱۳ یعنی اگر جائداد کے ۱۳ سہام کریں تو تین سهام بیوی کے ، چار ہر بہن کے اور دوا خیافی بھائی کے ہوں گے۔دوسرا طریقہ ورثاء کے حصوں کا تناسب = + : : + = ۲:۸:۳ تناسبی مجموعه = ۳ + ۸ + ۲ اس لئے زوجہ کا حصہ ہر بہن کا حصہ = = ۱۲ ۳/۱۳ دو حقیقی بہنوں کا حصہ ۴/۱۳ اخیافی بھائی کا حصہ 1/15 = ۲/۱۳ = اس لئے ۱۳۰۰۰ روپے میں ۳۰۰۰ زوجہ کے ۴۰۰۰ روپے ہر بہن کے اور روپے اخیافی بھائی کے ہوں گے اور بھتیجا محروم رہے گا۔مثال نمبر ۴ : ایک میت نے خاوند ، والدہ حقیقی بہن اور دوا خیافی بہنیں وارث چھوڑے اگر ترکہ قابل تقسیم ما بین ورثاء۹۰۰۰ روپے ہوتو ہر ایک کا حصہ بتاؤ۔